فائدہ تو ہوا لیکن یہ نقصان بھی ہوگیا— چند چیزیں اتنی فائدہ مند نہیں ہیں جتنی ہم سمجھتے ہیں

ہم بہت سی غذاؤں کے فوائد سن کر انہیں کھانا تو شروع کردیتے ہیں لیکن یہ جاننے کی زحمت نہیں کرتے کہ جہاں ایک جانب ان غذاؤں کے کچھ فائدے ہیں وہیں دوسری طرف ان کے کچھ نقصانات بھی ہیں- ہر چیز کو کھائیں لیکن اعتدال کے ساتھ بصورت دیگر یہ چیزیں آپ کو فائدوں کے ساتھ ساتھ نقصان بھی پہچانے لگتی ہیں- لیموں پانیاس بات سے انکار ممکن نہیں کہ لیموں کے بےشمار فوائد ہیں لیکن ایک حقیقت یہ بھی ہے کہ لیموں میں تیزابیت بھی پائی جاتی ہے- اسی وجہ سے ماہرین لیموں پانی کو دانتوں کے نقصان دہ قرار دیتے ہیں کیونکہ یہ تیزابیت دانتوں پر موجود enamel کی تہہ کو تباہ کرسکتی ہے- اس لیے لیموں پانی کو پینے کے لیے اسٹرا کا استعمال کیجیے-

 چائےہم میں سے بیشتر افراد جانتے ہیں کہ بلیک کافی آپ کے دانتوں پر داغ ڈال سکتی ہے، لیکن چائے بھی آپ کے دانتوں پر موجود انیمل کی تہہ کو متاثر کرسکتی ہے کیونکہ اس میں کافی سے زیادہ ٹینن پایا جاتا ہے۔اور یہ نشانات دیرپا بھی ثابت ہوسکتے ہیں- چائے پینے کے بعد ایک گلاس پانی پینا دانتوں کو کسی حد تک داغ دھبوں سے محفوظ بنا سکتا ہے-

 ڈرائی فروٹبہت سارے لوگ کینڈی کو خشک میوہ جات سے تبدیل کردیتے ہیں، لیکن حقیقت میں یہ بھی آپ کے دانتوں کے لئے کافی خطرناک ہوسکتا ہے۔ کمپنیاں اکثر ڈرائی فروٹ کو زیادہ دلکش بنانے کے لئے مصنوعی فوڈ کلرنگ کا استعمال کرتی ہیں ، اور یہ چیز آپ کے دانتوں پر داغ ڈال سکتی ہے۔ لہٰذا ڈرائی فروٹ کا استعمال بھی اعتدال میں رہ کر کرنا چاہیے-

 کم کیلیوریز والی غذائیں80 فیصد افراد کم کیلیوریز والی غذائیں استعمال کر کے وزن تو کم کرلیتے ہیں لیکن ان کا وزن دوبارہ بڑھ جاتا ہے- ماہرین کا خیال ہے کہ وزن کم کرنے کی کوشش میں اگر جسم میں اتنی کیلوریز بھی داخل نہ کی جائیں جتنی کہ اسے ضرورت ہے تو اس سے آپ کے میٹابولزم کی کارکردگی سست ہوجاتی ہے-

 گرین جوسگرین جوس جو کہ ہری سبزیوں اور پھلوں سے بنتا ہے کو ایک طویل عرصے سے صحت کے لیے بہترین قرار دیا جاتا ہے، لیکن اس سے اتنے فوائد حاصل نہیں ہوتے جتنے براہ راست پھل اور سبزیوں سے زیادہ سے زیادہ حاصل ہوتے ہیں۔ جوس میں بہت کم فائبر پایا جاتا ہے، جبکہ فائبر مناسب انہضام اور صحت مند وزن کو برقرار رکھنے کے لئے ضروری ہے۔

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments