بیماری سے مقابلے کی طاقت، شوگر اور دل کے دورے کے خطرے سے نجات، بہترین ہاضمہ اگر چاہتے ہیں تو اس چھوٹی سے چیز کے دو دانے روزانہ استعمال کریں

 ہر انسان کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ صحت مند رہے کیوں کہ تندرستی ہی وہ نعمت ہے جو اس کو اس دنیا میں کامیاب بنا سکتی ہے اس کا تعلق کسی بھی شعبہ زندگی سے ہو مگر اپنے شعبے میں وہ اسی وقت امتیازی کامیابیاں سمیٹ سکتا ہے جب کہ وہ صحت مند ہو صحت مند رہنے کا رازانسان کی صحت کو بحال رکھنے کے لیۓ صحت مند طرز زندگی سب سے زیادہ اہم ہوتی ہے اس کے ساتھ ساتھ کچھ عوامل ایسے بھی ہوتے ہیں جن کو اپنا کر وہ نہ صرف خود کو بڑی بیماریوں سے بچا سکتا ہے بلکہ بیماریوں سے لڑنے کی طاقت بھی حاصل کر سکتا ہے ۔ ایسا ہی ایک آسان اور قدیم نسخہ جو صدیوں سے لوگ استعمال کرتے آۓ ہیں دن بھر میں دو دانے لونگ کا استعمال بھی ہے 

 قوت مدافعت کو مضبوط کرتا ہےلونگ کے اندر وٹامن سی کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جو کہ خون میں سفید خلیات کو بڑھانے میں بہت مدد دیتے ہیں اس وجہ سے ہر روز دو دانے لونگ کے چبا کر کھانے سے جسم کو کسی بھی قسم کے انفیکشن سے لڑنے کی طاقت ملتی ہے جس سے قوت مدافعت مضبوط ہوتی ہے ہاضمے کو بہتر بناتے ہیںلونگ کا استعمال معدے میں کھانا ہضم کرنے والے انزائم کی مقدار کو بڑھانے میں بہت معاون ثابت ہوتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ اگر متلی ہو رہی ہو تو لونگ کو چبانے سے اس کو روکا جا سکتا ہے اس کے علاوہ لونگ میں فائبر کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جو کہ قبض کو ہونے سےروکتی ہے جس سے صحت کے بہت سارے مسائل جل ہو سکتے ہیں دانت کے درد سے نجات دلواتا ہےلونگ کا استعمال دانت کے درد کے لیۓ صدیوں سے کیا جاتا رہا ہے دانت کے درد کی صورت میں دکھتے ہوۓ دانت میں لونگ دبا لینے سے نہ صرف انفیکشن کا خاتمہ ہوتا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ہونے والے شدید درد میں بھی افاقہ ہوتا ہے جگر کے افعال کو بہتر بناتا ہےجگر انسانی جسم کی صحت کے لیۓ بہت بنیادی اہمیت کا حامل عضو ہے اس کی صحت کو برقرار رکھنےکے لیۓ لونگ کا استعمال بہت مفید ہوتا ہے یہ جسم سے زہریلے مادوں کو خارج کر کے جگر کے افعال کو بہتر بناتا ہے اس کے ساتھ ساتھ میٹا بولزم کے عمل کو تیز کرتا ہے 

 سر درد اور جسم درد سے نجات دلاتا ہےلونگ کے اندر ایک مادہ یوگینول موجود ہوتا ہے جو کہ اندرونی سوزش کا خاتمہ کرتا ہے اور درد میں آرام پہنچاتا ہے اس کے لیۓ دو لونگ چبا کر ایک گلاس دودھ پی لیں اس سے سر درد میں فوری آرام مل جاۓ گااس کے ساتھ ساتھ لونگ کو ناریل کے تیل میں ڈال کر رکھ دیں اس تیل سے سر پر مساج کرنے سے بھی درد میں آرام مل سکتا ہے   شوگر لیول کو ٹھیک رکھےشوگر کے مریضوں کے لیۓ لونگ کا استعمال انسولین کی طرح مفید ثابت ہوتا ہے ۔ یہ خون میں شوگر کے لیول کو نارمل رینج میں برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے خون کے جمنے کے عمل کو سست کرتا ہےدل کے امراض کا بنیادی سبب دل کی شریانوں میں خون کا گاڑھا ہو کر جمنا ہوتا ہے۔ لونگ کے استعمال سے خون کے جمنے کا عمل سست ہو جاتا ہے جس سے دل کے دورے کے خطرات میں کمی واقع ہوتی ہے لیکن یاد رکھیں اگر آپ پہلے ہی خون پتلا کرنے والی کسی دوا کا استعمال کر رہے ہیں تو اس صورت میں لونگ کےاستعمال سے قبل اپنے ڈاکٹر سے لازمی مشورہ کر لیں

Source-https://hamariweb.com/articles/145637

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments