وزن کم کرنا ہے تو کچی کھجور کھائیں۔۔۔کچی کھجور کے حیرت انگیز فوائد

 کھجور ایک ایسی نعمت ہے جس کے فوائد بیش بہا ہیں۔۔۔لیکن پکی ہوئی کھجور کی نسبت کچی کھجور زیادہ فوائد اور زیادہ ذائقہ رکھتی ہے۔۔۔ پہلا فائدہ یہ ہے کہ کچی کھجور میں فائبر کی زیادہ مقدار شامل ہوتی ہے اور یہ کھانے کے بعد بھوک بھی کم لگتی ہے اور پیٹ بھی نہیں بڑھتا۔۔۔کیونکہ کچی کھجور میں کیلوریز کی مقدار پکی ہوئی کھجور کی نسبت کم ہوتی ہے اس لئے اسے کھانے سے وزن بڑھنے کا ڈر نہیں ہوتا۔۔۔عموماً موٹاپے کے شکار افراد کو میٹھا کھانے کا دل چاہتا ہے لیکن وہ وزن کے باعث کھا نہیں پاتے۔۔۔ پکی کھجور زیادہ کھانے سے ڈرتے ہیں کہ کہیں وزن اور نا بڑھ جائے لیکن اب اگر میٹھا کھانے کو دل چاہے تو ڈائٹ کے دوران بھی کچی کھجور کھانے سے یہ شکایت ختم ہوجائے گی۔۔۔ 

 کچی کھجور قبض کشا ہے۔۔۔اس کے بیج نکال کر اسے پیس لیں اور ایک چمچہ کھائیں گرم دودھ کے ساتھ تو پیٹ صاف ہوجاتا ہے۔۔۔اس میں میگنیشیم کی اچھی مقدار ہوتی ہے جو جسم کی تمام تر ضرورتوں کو پورا کرتی ہے۔۔۔ کچی کھجور کھانے والے دیر سے بوڑھے ہوتے ہیں اور ان کا دماغ بھی تیز رہتا ہے۔۔۔ 

 کچی کھجور کھانے سے سانس کی تکالیف میں بھی کافی فائدہ حاسل ہوتا ہے اور ایک دور میں اسے ٹی بی کے علاج کی غرض سے بھی مریضوں کو کھلایا جاتا تھا-

Source-https://hamariweb.com/articles/145665

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments