ملک دشمنوں کی ہیکنگ سے بچنے کیلئے خصوصی ایپلی کیشن کی تیاری، ایپلی کیشن کا استعمال وزیراعظم، وزراء اور حساس عہدوں پر موجود نمائندے کریں گے

اسلام آباد(آن لائن) حکومت کی جانب سے ہیکنگ سے بچنے کیلئے خصوصی ایپلیکیشن کی تیاری پر کام جاری ہے۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ایپلیکیشن پر 60 فیصد کام مکمل کر لیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم اور کابینہ ارکان سمیت حساس عہدوں پر موجود افراد ایپلیکیشن استعمال کریں گے۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک دشمن قوتوں کی جانب سے ہیکنگ کی کوششوں سے آگاہ ہیں اور چند ماہ میں ایپلیکیشن کی تیاری کا کام مکمل کر کے وزیراعظم کو رپورٹ پیش کر دیں گے۔نئی ایپلیکیشن واٹس ایپ طرز کی ہی ہو گی لیکن غیر ملکی انٹر فیس استعمال نہیں ہوگا۔

ایپلیکیشن کا استعمال عوامی سطح پر نہیں ہو گا، سکیورٹی اور سائبر اٹیکس کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کی جائے گی۔واشنگٹن پوسٹ کی جانب سے جاری رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیلی ہیکنگ سافٹ ویئر عمران خان کیخلاف بھی استعمال ہوا ہے، نوازشریف کی حکومت میں سافٹ ویئر عمران خان کیخلاف استعمال ہوا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سافٹ ویئراس وقت استعمال ہواتب عمران خان وزیراعظم نہیں تھے، ریکارڈ کے مطابق مختلف نمبرز میں ایک نمبر وزیراعظم عمران خان کے زیراستعمال تھا، اس کے علاوہ نواز حکومت میں یہی سافٹ ویئر حساس اداروں اور سیاست دانوں کیخلاف استعمال ہوا۔دوسری جانب اسرائیلی سوفٹ ویئر سے بھارتی اپوزیشن لیڈروں کی جاسوسی پر انڈیا میں کھلبلی مچ گئی ہے اور مودی سرکار کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک دشمن قوتوں کی جانب سے ہیکنگ کی کوششوں سے آگاہ ہیں اور چند ماہ میں ایپلیکیشن کی تیاری کا کام مکمل کر کے وزیراعظم کو رپورٹ پیش کر دیں گے۔نئی ایپلیکیشن واٹس ایپ طرز کی ہی ہو گی لیکن غیر ملکی انٹر فیس استعمال نہیں ہوگا۔

Source-https://javedch.com/social-media/2021/07/19/796561

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments