اداکارہ صنم جنگ کو طلاق ہونے کے بعد شوبز حلقوں میں نئی بحث چھڑ گئی، شادی کے خواہش مندوں کی بھی لائن لگ گئی، اداکارہ بھی حیران رہ گئی

میں اپنے اہلخانہ کے ساتھ خوش ہوں اور شوہرقاسم سے طلاق لینے کی زیرگردش جھوٹی افواہوں کی مجھے کوئی پرواہ نہیں: صنم جنگ

اداکارہ صنم جنگ کو طلاق ہونے کے بعد شوبز حلقوں میں نئی بحث چھڑ گئی، شادی کے خواہش مندوں کی بھی لائن لگ گئی، اداکارہ بھی حیران رہ گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق معروف مارننگ شو ہو سٹ صنم جنگ نے طلاق کے متعلق چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنے اہلخانہ کے ساتھ خوش ہوں اور شوہرقاسم سے طلاق لینے کی زیرگردش جھوٹی افواہوں کی مجھے کوئی پرواہ نہیں۔ ان کا کہناتھا کہ میں سوشل میڈیا پر چلنے والی اس جھوٹی خبر سے بالکل پریشان نہیں ہوں، اسکی وجہ یہ ہے کہ میں اپنے شوہر کے ساتھ اپنی تصاویر پوسٹ نہیں کرتی جس سے ہر ایک یہ سمجھتا ہے کہ ہمارے درمیان طلاق ہوگئی ہے۔اداکارہ نے مزید کہا کہ کچھ لوگوں نے تو میری انسٹاگرام پوسٹ کے نیچے بالکل یہی چیز بطور کمنٹس لکھ دی ہیں، تو میں نے مذاق میں لکھ دیا کہ ایسا آپ کی وجہ سے ہوا ہے،مجھے اندازہ نہیں تھا کہ یہ مذاق اتنا زیادہ پھیل جائے گا اور میری فیملی پر دبا ؤبھی پڑے گا۔

Source-https://www.khouj.com/entertainment/284662/

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments