برٹنی اسپیئرز کے خوابوں کا خون کس نے کیا؟ پتا چل گیا

امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرزنےاوپرتلےدوانسٹاگرام پوسٹس میں اپنےوالد اوربہن پرکڑی تنقید کی

برٹنی اسپیئرز کے خوابوں کا خون کس نے کیا؟ پتا چل گیا،  مشہورامریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرزنے اوپرتلےدوانسٹاگرام پوسٹس میں اپنے والد اور بہن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان دونوں نے ’’میرے خوابوں کا خون کردیا ہے۔‘‘ واضح رہے کہ 2008 میں برٹنی اسپیئرز کے شدید ڈپریشن میں مبتلا ہونے کے بعد سے عدالتی حکم پر ان کی نجی زندگی اور مالی امور سے متعلق تمام فیصلوں کا اختیار ان کے والد کو سونپا جاچکا ہےجبکہ ان کی جائیداد کی ذمہ داری ان کی بہن کے سپرد ہے۔

والد اور بہن کے اس کنٹرول کے خلاف برٹنی اسپیئرز کے ایک مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے گزشتہ بدھ کے روز امریکی عدالت نے انہیں اجازت دی کہ وہ اپنی مر ضی سے وکیل مقرر کرسکتی ہیں۔ مقدمے کی سماعت میں برٹنی نے اپنے والد جیمی اسپیئرز کی سرپرستی کو ’’ظلم‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں اپنی زندگی واپس چاہیے۔

برٹنی نے جون میں ایک عدالتی سماعت کے دوران ویڈیو لنک کے ذریعے بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے والد کو ان کی زندگی کا کنٹرول سنبھالے ہوئے 13 سال ہوچکے ہیں اور یہ ایک طویل عرصہ ہے۔ برٹنی کا کہنا تھا کہ وہ تب تک اسٹیج پر اپنے فن کا مظاہرہ نہیں کریں گی کہ جب تک ان کے والد ان کے پہننے، بولنے، کرنے اور سوچنے کے معاملات پرقابض رہیں گے۔

بدھ کے روز ہونے والے فیصلے پربرٹنی اسپیئرزکے مداحوں میں خوشی کی لہردوڑگئی ہے جو کچھ سال پہلے سوشل میڈیا پر’’فری برٹنی‘‘ کے نام سے مہم بھی چلاتے رہے ہیں۔ سالانہ کروڑوں ڈالرکمانے والی 39 سالہ برٹنی اسپیئرز کے اثاثے حیرت انگیز طور پر صرف چھ کروڑ ڈالر ہیں۔ اس بارے میں بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی آمدنی کا بڑا حصہ وکیلوں اور باڈی گارڈز کے معاوضوں کے علاوہ ان کی شاندار رہائش گاہ پر خرچ ہوتا ہے، جس کا مکمل کنٹرول ان کے والد اور بہن کے پاس ہے۔

Source-https://www.khouj.com/entertainment/284651/

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments