ان کے کام میں کوئی رکاوٹ نہیں آتی۔۔ سال 2021 کون سے ستارے سے تعلق رکھنے والے افراد کے لئے کیسا ہوگا ماہرینِِ اجرام فلکیات نے دلچسپ راز بتا دیئے

2021 اپنا آدھا عرصہ مکمل کر چکا ہے اور یہ سال بھی گزشتہ برس کی طرح عالمی وباء کے خلاف لڑتے لڑتے گزر رہا ہے ہم یہ تو نہیں بتا سکتے کہ آپ کا یہ سال کیسا رہے گا، مگر آپ کو یہ ضرور بتا سکتے ہیں کہ کون کون سے ستاروں سے تعلق رکھنے والے افراد کے لئے یہ سال خوش قسمت ثابت ہو سکتا ہے۔

اجرامِ فلکی کے ماہرین نے اس سال تمام ستاروں میں سے 7 خوش قسمت ستاروں کا انتخاب کیا ہے تو آیئے جانتے ہیں وہ کونسے ستارے ہیں اور ان سے تعلق رکھنے والے افراد کے لئے یہ ستارے کتنے خوش قسمت رہیں گے۔

حمل

ماہرین کے مطابق برج حمل سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے لیے 2021 ایک بہترین سال ثابت ہوگا، 2021 میں انہیں پیسوں، ترقی اور صحت کے حوالے سے ہر خوشی ملے گی، تاہم اس دوران برج حمل سے تعلق رکھنے والے افراد کو پیشہ ورانہ زندگی میں کچھ الجھنوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

ثور

اس برس برج ثور سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے کسی بھی قسم کی غلط فہمی کا شکار ہونا مایوس کن ثابت ہوگا، لیکن اس ستارے سے تعلق رکھنے والے افراد کے حسابی نقطہ نظر کی وجہ سے انہیں نت نئے اور جدید کام کے مواقع میسر آئیں گے لہٰذا حسابی نقطہ نظر اپنائیں رکھیں۔

جوزا

ماہرین کا ماننا ہےکہ اس برج سے تعلق رکھنے والے افراد کو اس سال محنت اور کوشش جاری رکھنی چاہیئے، کیونکہ ان کی یہی جدوجہد ان کے مستقبل میں ترقی کا باعث بنے گی تاہم اس سال انہیں صحت کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔

سرطان

رواں سال برج سرطان سے تعلق رکھنے والے افراد کو نئے لوگوں سے دوستی بڑھانے اور اپنے رابطے کے دائرے کو بڑھانے کے مواقع ملیں گے، جبکہ یہ سال برج سرطان سے تعلق رکھنے والی خواتین کے لئے بہت بہترین ثابت ہوگا۔

اسد

ماہرین کےمطابق برج اسد کے حامل افراد کے لیے بھی یہ سال بہترین ثابت ہونے کی توقع ہے کیوں کہ وہ اس سال اپنی زندگی کے کسی خاص شخص سے مل سکتے ہیں جبکہ بہت سے نئے مواقع، ترقیوں اور محبت بھری زندگی کا آغاز ممکن ہے۔

میزان

رواں سال برج میزان سے تعلق رکھنے والے افراد کے لئے ہر چیز ان کے حق میں ثابت ہوگی اور یہ ان کے لئے کافی بہترین سال رہے گا ان کے ازدواجی ، سماجی اور دوستانہ تعلقات میں توازن برقرار رہے گا، اس کے علاوہ صحت کےحوالے سے 2020 کے مقابلے 2021 زیادہ بہتر ثابت ہوگا۔

قوس

اس سال اس برج سے تعلق رکھنے والے افراد کے کسی کام میں کوئی بڑی رکاوٹ نہیں آئے گی جبکہ کاروبار اور نوکری کے حوالے سے نئے مواقع میسر آئیں گے اس سے تعلق رکھنے والے لوگ اپنے خواب پورے کر سکیں گے اور ان کی ازدواجی زندگی بھی اچھی رہے گی۔

Source-https://hamariweb.com/news/newsdetail.aspx?id=3315967

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments