اگر آپ کی ٹانگوں میں شدید درد اور سوزش ہے تو اس کا سبب صرف یورک ایسڈ یا گردوں میں خرابی نہیں ہوتی بلکہ ایک ایسی وجہ جس کے بارے میں آپ سوچ بھی نہ سکیں

بڑھتی ہوئی عمر کے ساتھ انسان کے اعضا بھی اس کا ساتھ چھوڑنا شروع کر دیتے ہیں ۔ جوانی میں جو سفر انسان ہنستے کھیلتے طے کر لیتا ہے وہی راستے بڑھتی عمر کے سبب دشوار ہوتے جاتے ہیں ۔ اس کا سب سے بڑا سبب ٹانگوں اور گھٹنوں میں ہونے والا وہ درد ہوتا ہے جو کہ چلنا پھرنا دشوار کر دیتا ہے۔ زیادہ تر لوگ ٹانگوں کے درد کو یورک ایسڈ کا بڑھنا یا جوڑوں کا درد قرار دیتے ہیں ۔ لیکن اب جدید تحقیق کے مطاب‍ق اس درد کے اسباب صرف یہی نہیں ہوتے بلکہ اس کا ایک بنیادی سبب خون میں کولیسٹرول کی بڑھی ہوئی مقدار بھی ہوتی ہے- کولیسٹرول کے ٹانگوں پر اثراتعام طور پر یہی تصور کیا جاتا ہے کہ بڑھا ہوا کولیسٹرول انسان کے دل کے لیے خطرناک ہوتا ہے اور بلڈ پریشر میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے ۔ لیکن حالیہ تحقیق کے مطابق خالی امریکہ میں کم سے کم بارہ لاکھ افراد کولیسٹرول میں زیادتی کے سبب ٹانگوں کی تکلیف میں مبتلا ہیں ۔ کولیسٹرول ٹانگوں کو کس طرح متاثر کرتا ہے اس کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے- 1: ٹانگوں پر سوجن آجاناجب خون میں کولیسٹرول کی مقدار بڑھ جاتی ہے تو اس کا براہ راست اثر دل کی شریانوں پر پڑتا ہے جس سے خون کی روانی متاثر ہوتی ہے اور ٹانگوں تک خون نہیں پہنچ سکتا اور ان میں سوجن ہو جاتی ہے اس کے علاوہ جلد خشک اور پھٹنے لگتی ہے- 

 2: رات میں ٹانگوں میں بے چینی ہونادن بھر ٹانگیں لٹکانے سے کسی حد تک خون ٹانگوں کو ملتا رہتا ہے لیکن جب رات ہوتی ہے تو ٹانگیں سیدھے کرنے سے خون کی روانی سست ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے کولیسٹرول میں اضافے کے مریضوں کو ٹانگوں اور پنڈلیوں میں شدید اینٹھن محسوس ہوتی ہے جس کی وجہ سے ان کو رات کو ٹھیک سے نیند نہیں آتی ہے- 3: پیروں کے زخم کا نہ بھرناہائی کولیسٹرول کے مریضوں کے زخم بھی ذیابطیس کے مریضوں کے زخم کی طرح نہیں بھرتے ہیں البتہ ان کو ان زخموں میں شدید تکلیف ہوتی ہے اور یہ زخم کبھی سیاہ اور کبھی سرخ ہو کر بار بار تازہ ہو جاتے ہیں- 4: ٹانگوں میں شدید درد ہوناکولیسٹرول کی زیادتی کی وجہ سے رگیں یا تو پھول جاتی ہیں یا پھر سکڑ جاتی ہیں جس کی وجہ سے خون پیروں تک نہیں پہنچ سکتا اور ان میں درد ہوتا ہے- ایسا مریض نہ تو زیادہ دیر تک کھڑا رہ سکتا ہے اور نہ ہی زيادہ چل پھر سکتا ہے- 

 5: ٹانگوں کے ٹشوز کا ختم ہو جانابعض اوقات کولیسٹرول کی زیادتی کا شکار افراد اپنے علاج س لاپرواہی برتتے ہیں اور اپنی ٹانگوں کے حوالے سے یہ سوچ بھی نہیں سکتے کہ کولیسٹرول ان کو بھی متاثر کر سکتا ہے ایسی صورت میں ٹانگوں کے ٹشوز گھلنا شروع ہو جاتے ہیں اور نتیجے کے طور پر انسان کو اپاہج بھی کر سکتے ہیں –

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments