افغان صدر اشرف غنی ملک سے بھاگ گئے… طالبان کی افغانستان پر جیت

افغان قومی مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ نے تصدیق کی ہے کہ “اشرف غنی افغانستان سے بھاگ گئے ہیں۔ اس مشکل وقت میں ان کا ہمیں چھوڑ کر جانا تاریخ میں یاد رکھا جائے گا اور وہ خدا کے آگے جوابدہ ہوں گے”

تاریخ انھیں بھاگنے والے کے نام سے یاد رکھے گی

فیس بک پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں عبداللہ نے طالبان سے اپیل کی ہے کہ ملک میں کسی کو نقصان نہ پہنچائیں اور طالبان فوج سے بھی اپیل کی ہے کہ امن قائم رکھنے میں اپنا کردار ادا کرے۔

ہم طاقت کے بل پر کابل میں داخل نہیں ہوں گے

خبر رساں ادارے رویٹرز سے بات کرتے ہوئے افغان حکومت کے سینئر عہدیدار نے بتایا ہے کہ اشرف غنی تاجکستان جاسکتے ہیں البتہ طالبان کا کہنا ہے کہ وہ اشرف غنی کا ٹھکانہ پتہ لگانے کی کوشش کررہے ہیں۔ طالبان نے یہ یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ طاقت کے بل پر کابل میں داخل نہیں ہوں گے اور حکومت سے غیر مشروط ہتھیار ڈالنے کے خواہاں ہیں

Visit To News Source
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments