مودی کی مشکلات میں اضافہ، کابل میں طالبان کے کنٹرول کے بعد بھارتی میڈیا نے حکومتی پالیسیوں پر وزیراعظم نریندرا مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

افغانستان میں اربوں ڈالرخرچ کیے مگر بھارت کو کوئی پوچھ ہی نہیں رہا، افغانستان میں ڈیم بنائے، انفرا اسٹرکچردیا، لوگوں کوپڑھایا لیکن سب بے کار ہوگیا

narendra modi

مودی کی مشکلات میں اضافہ، کابل میں طالبان کے کنٹرول کے بعد بھارتی میڈیا نے حکومتی پالیسیوں پر وزیراعظم نریندرا مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق افغانستان میں اربوں ڈالرخرچ کیے مگر بھارت کو کوئی پوچھ ہی نہیں رہا، افغانستان میں ڈیم بنائے، انفرا اسٹرکچردیا، لوگوں کوپڑھایا لیکن سب بے کار ہوگیا۔ یہی نہیں اس بھڑاس میں افغان فورسز اور امریکی اہلکاروں کا بھی تذکرہ کیا گیا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق بھارتی میڈیا نے کہیں افغان فورسز میں کرپشن کا الزام عائد کیا تو کہیں امریکی اہلکاروں پر بھی مال بنانے کا الزام لگایا اور کہا کہ بھارت اور نئی دہلی تنہا ہوگیا، اب بھارت کو چاہیے کہ وہ دور بیٹھ کر میچ دیکھے اور موقع کا انتظار کرے۔ بھارتی اپوزیشن رہنما اسد الدین اویسی نے حکومت پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ ہم نے برسوں پہلے کہا تھا کہ طالبان سے بات چیت کا راستہ ڈھونڈیں، طالبان کا اقتدارمیں آنا دیوارپرلکھا ہے مگر ہماری نہیں سنی گئی۔ اور اب دیکھ لیں آج صورتحال سب کیسامنے ہے۔

Visit To News Source
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments