افغانستان میں بڑی جنگ خدشہ منڈلانے لگا، سابق جہادی کمانڈر احمد شاہ مسعود کے بیٹے نے ایک بار پھر یوٹرن لے لیا، طالبان کے آگے ہتھیار ڈالنے سے انکار کر دیا

میں طالبان کے آگے ہتھیار ڈالنے کے بجائے مرنا پسند کروں گا، میں احمد شاہ مسعود کا بیٹا ہوں اور ہتھیار ڈالنے کا لفظ میری لغت میں نہیں

افغانستان میں بڑی جنگ خدشہ منڈلانے لگا، سابق جہادی کمانڈر احمد شاہ مسعود کے بیٹے نے ایک بار پھر یوٹرن لے لیا، طالبان کے آگے ہتھیار ڈالنے سے انکار کر دیاہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق طالبان نے کابل پر کنٹرول کے بعد اب آخری مزاحمتی قلعے وادی پنجشیر کو بھی گھیر رکھا ہے اور وہیں مزاحمتی فورس سے مذاکرات بھی جاری ہیں۔ رپورٹس کے مطابق احمد مسعود طالبان کے سامنے ہتھیار نہ ڈالنے پر قائم ہیں لیکن ساتھ ہی مذاکرات کیلئے بھی رضامند ہیں۔ احمد مسعود کا کہنا تھا کہ میں طالبان کے آگے ہتھیار ڈالنے کے بجائے مرنا پسند کروں گا۔ ان کا کہنا تھاکہ میں احمد شاہ مسعود کا بیٹا ہوں اور ہتھیار ڈالنے کا لفظ میری لغت میں نہیں۔ احمد مسعود نے دعویٰ کیا کہ ہزاروں افراد پنجشیر میں قومی مزاحمتی محاذ میں شامل ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ عالمی رہنماں کی تاریخی غلطیاں نہیں بھول سکتا جن سے 8 دن پہلے اسلحہ مانگا تھا لیکن انہوں نے انکار کیا اور آج وہی ہتھیار، ہیلی کاپٹر اور ٹینک طالبان کے ہاتھ میں ہیں

Visit To News Source
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments