مولانا فضل الرحمن کا ریموٹ کہاں سے کنٹرول ہورہا ہے؟ کراچی کا جلسہ پی ٹی آئی کے نہیں پیپلز پارٹی کے خلاف تھا، حافظ حسین احمد نے بڑا دعویٰ کر دیا

پی ڈی ایم نہ استعفیٰ دے گی، نہ لانگ مارچ ہوگا، شہباز کا مزاحمت مفاہمت سے انکار بھائی کے بیانیے سے انکار ہے: حافظ حسین احمد

مولانا فضل الرحمن کا ریموٹ کہاں سے کنٹرول ہورہا ہے؟ کراچی کا جلسہ پی ٹی آئی کے نہیں پیپلز پارٹی کے خلاف تھا، حافظ حسین احمد نے بڑا دعویٰ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے رہنماء حافظ حسین احمد نے مولانا فضل الرحمان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا ریموٹ لندن سے کنٹرول ہوتا ہے، کراچی کا جلسہ پی ٹی آئی کے نہیں پیپلزپارٹی کے خلاف تھا، فضل الرحمان نے ہوشیاری سے پی پی کو پی ڈی ایم سے الگ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا ریموٹ لندن سے کنٹرول ہوتا ہے، لندن سے جو احکامات ملتے ہیں ان کے تحت کام کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کا جلسہ پی ٹی آئی کے نہیں پیپلزپارٹی کے خلاف تھا، فضل الرحمان نے ہوشیاری سے پی پی کو پی ڈی ایم سے الگ کیا۔

حافظ حسین احمد نے کہا کہ پی ڈی ایم نہ استعفیٰ دے گی، نہ لانگ مارچ ہوگا، شہباز کا مزاحمت مفاہمت سے انکار بھائی کے بیانیے سے انکار ہے۔ جے یو آئی رہنا نے کہا کہ قومی حکومت کے قیام کی باتیں مفاہمتی پالیسی کا حصہ ہیں، شہباز شریف اپنے مفاہمتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں جے یو آئی، پی ٹی آئی کے ساتھ پیپلزپارٹی کا مقابلہ چاہتی ہے، اپوزیشن استعفیٰ دے گی نہ ہی تحریک عدم اعتماد اور لانگ مارچ ہوگا۔

Visit To News Source

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments