پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی دنیا کی سب سے بہترین ایجنسی، بھارتی ایجنسی کو آئی ایس آئی سے ٹیوشن لینی چاہیے؟ سابق بھارتی سینئر آفیسر نے بڑا مشورہ دیدیا

گالم گلوچ توبہت کر سکتے ہیں مگر آپ کو آئی ایس آئی کوعزت دینا پڑے گی، جب دنیا سو رہی تھی تو انہوں نے بہت لمبا سفر طے کر لیا

پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی دنیا کی سب سے بہترین ایجنسی، بھارتی ایجنسی کو آئی ایس آئی سے ٹیوشن لینی چاہیے؟ سابق بھارتی سینئر آفیسر نے بڑا مشورہ دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی دانشور اور سابق پولیس افسر ڈاکٹر وکرم سنگھ کہتے ہیں کہ بھارت والے آئی ایس آئی سے ٹیوشن لیں اور کچھ سبق حاصل کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے آئی ایس آئی کو 40 سال پہلے بھی دیکھا ہے، وہ کیا تھی اور اب کیا بن گئی ہے۔ ڈاکٹر وکرم سنگھ نے کہا کہ آئی ایس آئی نے اپنی تیاری اور انتظامات اتنے پختہ کر لیے ہیں کہ آج سی آئی اے، کے جی بی اور ایم آئی فائیو سمیت سب اس کا لوہا مانتے ہیں۔

ڈاکٹر وکرم کہتے ہیں کہ گالم گلوچ توبہت کر سکتے ہیں مگر آپ کو آئی ایس آئی کوعزت دینا پڑے گی، جب دنیا سو رہی تھی تو انہوں نے بہت لمبا سفر طے کر لیا۔اسی لیے آج آئی ایس آئی مانی جاتی ہے۔سابق بھارتی پولیس افسر نے بھارتیوں کی زبان دازی کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ زبان سے کچھ بھی کہہ دیں، یہ ٹیکنالوجی کا دور ہے، کوئی بات چپ نہیں سکتی۔ ڈاکٹر وکرم سنگھ نے بھارت سمیت دنیا کو مشورہ دیا کہ کچھ سیکھنا ہے تو آئی ایس آئی سے سبق لیں، ٹیوشن پڑھیں اور ایسا کرنا کوئی غلط کام بھی نہیں ہے۔ سب کو سبق لینا چاہیے۔واضح رہے کہ گزشتہ سے پیوستہ برسدہلی میں ہونے والے ایک لٹریچر فیسٹیول میں انڈین خفیہ ادارے را کے سابق سربراہ اے ایس دلت نے پاکستانی کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے حوالے سے حیران کن بات کہی ہے۔

Visit To News Source
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments