طالبان کو تسلیم کرنے کیلئے کونسی نئی شرائط سامنے آئیں؟ احمد مسعود نے واضح کر دیا

طالبان کے ساتھ سماجی انصاف، مساوات، حقوق، آزادی اور جمہوریت کے تحفظ کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں

پنجشیر میں قومی مزاحمتی فرنٹ افغانستان (این آر ایف اے)کے رہنما احمد مسعود نے طالبان کو تسلیم کرنے کے حوالے سے ایک بار پھر نئی شرائط رکھ دی ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق قومی مزاحمتی فرنٹ افغانستان کے رہنما احمد مسعود کا کہنا تھا کہ اگر جارحیت کا سامنا کرنا پڑا تو اپنی زمین، عوام اور اقدارکے دفاع کے لیے مزاحمت پر مجبور ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے طالبان تبدیل نہیں ہوئے ہیں، وہ اب بھی ملک میں برتری چاہتے ہیں، ہم سیاسی قوت کے ذریعے اکثریت پربرتری، عدم برداشت اور دباؤ کے خلاف مزاحمت کررہے ہیں،کثیرالثقافتی ریاست پر طالبان کو حکمرانی کی اجازت نہیں دی جاسکتی، اگر طالبان ایساکریں گے تو ہم مزاحمت کریں گے۔ احمد مسعود کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں طویل مدت تک مزاحمت جاری رکھنے کے لیے مددکی ضرورت ہوگی۔

سابق جہادی کمانڈر احمد شاہ مسعودکے بیٹے احمد مسعود نے کہا کہ ہم مذاکرات کے حق میں ہیں تاہم طالبان کے ساتھ ابھی مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔ احمد مسعود کا کہنا تھا کہ طالبان کے ساتھ سماجی انصاف، مساوات، حقوق، آزادی اور جمہوریت کے تحفظ کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں۔

Visit To News Source
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments