افغانستان میں نئی حکومت کے کی تشکیل میں معاونت کے لیے طالبان نے پاکستان، چین، روس، ایران، ترکی اور قطر کو شرکت کی دعوت دیدی

نئی حکومت کے لیے بات چیت مکمل ہو گئی ہے اس سلسلے میں جلد تاریخ کا اعلان کیا جائے گا، نئی حکومت کا جلد اعلان کریں گے تاخیر نہیں ہو گی

افغانستان میں نئی حکومت کے کی تشکیل میں معاونت کے لیے طالبان نے پاکستان، چین، روس، ایران، ترکی اور قطر کو شرکت کی دعوت دیدی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق افغان ذرائع ابلاغ نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ نئی حکومت کے لیے بات چیت مکمل ہو گئی ہے اس سلسلے میں جلد تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ چند روز قبل معاون ترجمان افغان طالبان بلال کریمی نے کہا تھا کہ نئی حکومت کا جلد اعلان کریں گے تاخیر نہیں ہو گی۔ دوسری جانب ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے دعوی کیا ہے کہ طالبان نے پنج شیر پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ پنج شیر میں جھڑپوں کے دوران کئی باغی جنگجو ہلاک اور کئی فرار ہو گئے ہیں جس کے بعد پنج شیر کے عوام باغی کمانڈروں کی شر سے آزاد ہو گئے۔

Visit To News Source
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments