نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے دوروں کی منسوخی، وزیراعظم عمران خان نے حقائق سامنے لانے کی ہدایت کر دی

وزیراعظم عمران خان نے وزیر داخلہ شیخ رشید اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو حقائق سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے

وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے دوروں کی منسوخی سے متعلق حقائق سامنے لانے کی ہدایت کرتے ہوئے دبنگ احکامات جاری کر دیئے ہیں

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اس سلسلے میں سینئر وزرا سے مشاورت کی اور تمام حقائق سامنے لانے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے وزیر داخلہ شیخ رشید اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو حقائق سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے جس کے بعد دونوں وزرا جلد حقائق سے آگاہ کرنے کے لیے پریس کانفرنس کریں گے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومت نے دونوں ٹیموں کے دوروں کی منسوخی میں بیرونی سازشوں کا پردہ چاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں جعلی اکانٹس سے ای میلز اور جعلی خبروں سمیت تمام حقائق سامنے لائے جائیں گے۔+

Visit To News Source
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments