لاہور میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا

پولیس نے نامعلوم موٹرسائیکل سوار کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کر دی، ملزم کی شناخت کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں کی سے مدد لی جا رہی ہے

لاہور میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا ہے۔ ہربنس پورہ میں سفید چادر اوڑھے ایک خاتون گلی میں سے گزر رہی تھی۔

تفصیلا ت کے مطابق حالیہ واقعہ لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں پیش آیا ہے، واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سفید چادر اوڑھے ایک خاتون گلی میں سے گزر رہی ہے، اسی دوران پیلی شرٹ اور کیپ میں ملبوس موٹرسائیکل سوار نوجوان اس کا بار بار راستہ روکتا ہے، خاتون راستہ بدلتی ہے لیکن نوجوان اسے بار بار تنگ کرتا، آوازیں کستا اور اشارے کرتا ہے۔ پولیس نے نامعلوم موٹرسائیکل سوار کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کر دی ہے، ملزم کی شناخت کیلیے سی سی ٹی وی کیمروں کی ویڈیوز سے بھی مدد لی جا رہی ہے۔

Visit To News Source
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments