تکذیبِ نکاح کیس، اداکارہ میرا عدالت میں پیش، صفائی پیش کرتے رو پڑیں

عتیق الرحمان نے ایک فلم کی عکس بندی میں نکاح کے سین کو اصل نکاح کی ویڈیو کے طور پر پیش کیا: اداکارہ میرا

اداکارہ میرا تکذیبِ نکاح کیس میں ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پیش ہوئیں اور اپنی صفائی پیش کرتے ہوئے کمرہ عدالت میں رونے لگ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا نے عدالت کو بتایا کہ عتیق الرحمان نے ایک فلم کی عکس بندی میں نکاح کے سین کو اصل نکاح کی ویڈیو کے طور پر پیش کیا، ادکارہ میرا اس موقع پر جذباتی ہوگئیں۔ اداکارہ میرا کمرہ عدالت میں بھی رونے لگیں اور چیخ چیخ کر بولتی رہیں، عدالت نے انہیں چیخ چیخ کر بولنے سے منع کیا۔ ادکارہ میرا کا کہنا تھا کہ وہ جھوٹ کا کام کرتی ہیں، اداکاری جھوٹ ہے، وہ شوٹنگ کے دوران جھوٹ بول رہے ہوتے ہیں۔

بعد ازاں اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ ان کے عتیق الرحمان کے ساتھ جھوٹے نکاح کے کیسز کے باعث فلم انڈسٹری کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔ میرا نے کہا کہ میرے کیسز کے باعث سرمایہ کار پیچھے ہٹ گئے اور پاکستان آنے والی فنڈنگ رک گئی۔ ادکارہ میرا کی ویڈیو کی شہادت پر عدالت نے عتیق الرحمان کے وکلاء کو 5 اکتوبر کو دلائل کے لیے طلب کیا ہے۔

Visit To News Source
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments