ریا چکرورتی کو معروف رئیلٹی شو ”بگ باس“ میں شرکت کیلئے کتنے معاوضے کی آفر ہوئی؟ تفصیل آگئی

ریا چکرورتی کو ہر ہفتے 35 لاکھ بھارتی روپے کے عوض پروگرام میں شرکت کی دعوت، یہ بھاری رقم بگ باس میں اب تک کسی سلیبریٹی کو نہیں دی گئی

آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ اور اداکارہ ریا چکرورتی کو معروف رئیلٹی شو ”بگ باس“ میں شرکت کیلئے کتنے معاوضے کی آفر ہوئی اس حوالہ سے تمام تفصیل سامنے آگئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ ریا چکرورتی کے متعلق پچھلے ایک ماہ سے یہ خبریں زیرِ گردش ہیں کہ وہ بگ باس 15 کا حصہ ہوں گی تاہم اس بارے میں بگ باس کے منتظمین یا اداکارہ کی جانب سے باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا نہ ہی ان خبروں کی تردید کی گئی۔ میڈیا کا ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ ریا چکرورتی کو ہر ہفتے 35 لاکھ بھارتی روپے کے عوض پروگرام میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے، یہ بھاری رقم بگ باس میں اب تک کسی سلیبریٹی کو نہیں دی گئی۔ یہ خبریں اس وقت سامنے آئیں جب ریا کو ممبئی کے علاقے اندھیری میں اسی اسٹوڈیو میں دیکھا گیا جس میں بگ باس 15 کی کنفرم کنٹسٹنٹ اداکارہ تیجسوی پراکاش اور سابق کنٹسٹنٹ دلجیت کور کو دیکھا گیا تھا۔

Visit To News Source
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments