“ہیرا منڈی”۔۔۔ بنانے پراشنا شاہ،سنجے لیلا بھنسالی پر برس پڑیں

اداکارہ اشنا شاہ نے بولی وڈ فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کی جانب سے ’ہیرا منڈی‘ نامی ویب سیریز بنائے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو مذکورہ ویب سیریز نہیں بنائی جانی چاہیے۔

اشنا شاہ نے اپنی ٹوئٹ میں سنجے لیلا بھنسالی کی جانب سے ’ہیرا منڈی‘ نامی ویب سیریز کو چوری اور قبضہ قرار دیا۔اداکارہ نے دلیل دی کہ ’ہیرا منڈی‘ پاکستانی صوبے پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں تھی، اس لیے مذکورہ مسئلے پر فلم یا سیریز بھی پاکستان بنا سکتا ہے۔اشنا شاہ نے لکھا کہ ثقافتی تعاون الگ چیز ہوتی ہے مگر دوسرے کی ثقافت کو چرانا غلط اور نامناسب ہے۔

اداکارہ نے دلیل دی کہ پاکستانی علاقے کی تاریخ اور ثقافت پر بھارت کی جانب سے ’نیٹ فلیکس‘ کے لیے ویب سیریز بنائے جانے کے بعد وہ اصل نہیں رہے گی، وہ چوری شدہ اور دوسرے ملک کی ثقافت پر قبضے کی سیریز بن جائے گی۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ بھارتی فلم انڈسٹری بہت بڑی ہے اور اس کے پاس کئی طرح کی کہانیاں بھی موجود ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ بھارتی فلم ساز ’ہیرا منڈی‘ پر ویب سیریز نہیں بنا سکتے۔ 

Visit To News Source
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments