نمک کا تھیلا ! ملکہ الزبتھ کو ملنے والے 5 عجیب و غریب تحفے کون سے تھے؟ جو شاید ہم کسی کو دینے کا سوچ بھی نہیں سکتے

یوں تو اپنے خاص موقعے پر تحفے وصول کرنا کسے نہیں پسند؟ انوکھے تحفوں کا سب ہی کو شوق ہوتا ہے لیکن اگر مشہور ملکہ کو عجیب و غریب تحفے ملیں تو یہ پوری دنیا میں ایک خبر بن جاتی ہے۔

جی ہاں! ہم بات کر رہے ہیں مشہورِ زمانہ برطانیہ کی ملکہ الزبتھ کی۔ ملکہ الزبتھ کو ان کی سالگرہ اور دیگر مواقع پر اس قدر انوکھے تحائف ملے کہ لوگوں کی حیرے کی انتہا نہ رہی۔

آج ہم آپ کو بتائیں گے ان عجیب تحفوں کے بارے میں، جو ملکہ کو ان کی پوری زندگی میں ملے۔

افریقہ سے ملا ہاتھی

ملکہ الزبتھ دنیا کے کئی ممالک سے تحفے وصول کرتی رہی ہیں لیکن 1972 میں سینٹرل افریقہ کے ملک کیمرون کی حکومت نے ملکہ کو ایک ہاتھی بطور تحفہ بھیجا جس کے بارے میں سن کر سب دنگ رہ گئے۔ اس ہاتھی کا نما جمبو تھا، جبکہ ملکہ نے اسے لندن کے زو میں بھیج دیا تھا۔ بدقسمتی سے جمبو کی موت 1988 میں ہوگئی تھی۔

آسٹریلیا سے ملے اناناس کے 500 ٹِن

ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ملکہ کو ان کی شادی کے دن آسٹریلوی گورنمنٹ کی جانب سے اناناس کے 500 ٹِن بطور تحفہ ملے۔ لیکن یہ کنفرم نہیں ہے، کچھ ذرائع کے مطابق یہ ٹن عوام کو دیے گئے تھے۔

امریکہ سے مِلے بوٹ

ملکہ الزبتھ کو گھڑ سواری بے حد پسند ہے، 1991 میں امریکی حکومت نے ملکہ کو ایک بوٹ کا تحفہ پیش کیا۔ یہ انتہائی انوکھا اور عجیب و غریب تحفہ تھا۔

نمک کا تھیلا

British Virgin Islands کی جانب سے ملکہ کو نمک کے 1 پاؤنڈ کا تھیلا تحفہ میں دیا۔ یہ کافی عجیب بات ہے لیکن ملکہ کو یہ تحفہ ملا۔ British Virgin Islands کو سالٹ آئیلینڈ بھی کہا جاتا ہے۔

وہیل مچھلی کا دانت

ملکہ کو ملنے والے سب سے عجیب و غریب تحفہ میں یہ تحفہ سرفہرست ہے، یہ ملکہ کو فیجی آئیلینڈ کی طرف سے دیا گیا تھا۔ وہیل مچھلی کا دانت بطور تحفہ دینا فیجی کے لوگوں کی روایات میں شامل ہے۔

Visit To News Source
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments