سعدیہ خان بہت جلد کیا سرپرائز دینے والی ہیں؟

 اداکار عمران اشرف نے اپنے اور سعدیہ خان کے گانے کے ریلیز ہونے کی تاریخ بتادی۔

انسٹاگرام پر عمران اشرف نے اپنے اور سعدیہ خان کے گانے کا ٹیزر شیئر کیا ہے جس میں محبت کی ایک رومانوی داستان کو بڑے ہی شاندار انداز میں پیش کیا گیا ہے۔اداکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں کہا کہ ’’سوچ‘ بینڈ ایک دل کو چُھو لینے والا گانا لیکر آرہا ہے جس کا عنوان ’تیرا دیوانہ‘ ہے۔‘اُنہوں نے بتایا کہ ’اس گانے میں اداکار عمران اشرف اور سعدیہ خان اپنی جاندار اداکاری کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔‘عمران اشرف نے مزید بتایا کہ ’یہ گانا بلال سعید اور ون ٹو ریکارڈز کی جانب سے پیش کیا گیا ہے جبکہ اس گانے کے ہدایتکار عدنان قندھار ہیں۔‘

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’اُن کا اور سعدیہ خان کا یہ گانا رواں ماہ21 اکتوبر کو ریلیز کیا جائے گا۔‘

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments