نارووال۔۔ صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور پنجاب پیر سعید الحسن شاہ کا ڈی ایچ کیو سول ہسپتال نارووال کا دورہ، شعبہ ذیابیطس سنٹر کا افتتاح

نارووال(ڈسٹرکٹ رپورٹر۔رانا محمد مدثر ) صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور پنجاب پیر سعید الحسن شاہ کا ڈی ایچ کیو سول ہسپتال نارووال کا دورہ، شعبہ ذیابیطس سنٹر کا افتتاح۔صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور پنجاب پیر سعید الحسن شاہ نے ڈی ایچ کیو سول ہسپتال نارووال کا دورہ کیا صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور پنجاب نے شعبہ ذیابیطس سنٹر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نارووال نبیلہ عرفان بھی آپکے ہمراہ تھیں۔ صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور پنجاب نے شعبہ ذیا بیطس سنٹر کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ ڈی ایچ کیو سول ہسپتال نارووال میں ذیا بیطس کے مریضوں کا ٹیسٹ، علاج و معالجہ بلکل مفت کیا جائے گا۔اس کے علاوہ ذیا بیطس کے مریضوں کو ادویات بھی مفت فراہم کی جائے گی۔ صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ اگر کسی کو علاج و معالجہ میں کوئی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو وہ فوری طور پر حکومت کی طرف سے دیے گئے نمبرز پر رابطہ کریں۔انہوں نے اس موقع پر شعبہ ڈائیلاسز کا بھی وزٹ کیا اور وہاں پر داخل مریضوں سے ہسپتال کی طرف سے دی جانی والی سہولیات کے بارے میں جان کاری لی۔

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments