نیا سال مہوش حیات کے لئے اہم کیوں؟اداکارہ نے راز بتادیا

 اداکارہ مہوش حیات نے اپنے چاہنے والوں  کے لئے ایک طویل اور محبت سے بھرپور پیغام جاری کیا ہے۔

مہوش حیات کا یہ پیغام خاص طور پر ان لوگوں کے لئے ہے جنہوں نے ان کے لئے سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ نے اپنے پیغام میں سالگرہ کی مبارکباد پیش کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے ۔اس پیغام کے ذریعے اداکارہ نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ سمجھتی ہیں کہ یہ سال ان کے لئے بہت اہم ہے ۔ اس سال ہم سب کو خود کو وقت دینے کی ضرورت ہے کیونکہ ہم اپنا بہت کچھ دوسروں کو دیتے ہیں اس لیے ہمیں جسمانی، ذہنی اور روحانی طور پر آرام اور سکون کی ضرورت ہوتی ہے۔ اپنے آپ کی دیکھ بھال کرنا  خود غرضی نہیں بلکہ ایک اچھا عمل ہے اور اس بار میں اپنے لئے کچھ کرنا چاہتی اپنی خواہشات کو پورا کرنا چاہتی ہوں جس سے میں خوش ہوں اور میں جانتی ہوں کہ آگے بھی سب اچھا ہی ہوگا۔

مہوش حیات کا کہنا ہے کہ ہمیں زیادہ تر وقت ان لوگوں کے ساتھ گزارنا چاہیئے جو ہمیں سمجھتے ہیں اور ہم سے پیار کرتے ہیں  کیونکہ وقت جب گزر جاتا ہے تو وہ واپس نہیں آتا ہے۔

Visit To News Source
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments