چینی نژاد شہری ایشیا کا امیر ترین شخص بن گیا

کرپٹو کرنسی کے کاروبار سے وابستہ چانگ پنگ ژائو کی دولت کی مالیت 96 ارب ڈالرز سے تجاوز کر گئی

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جنوری2022ء) چینی نژاد شہری ایشیا کا امیر ترین شخص بن گیا۔ غیر ملکی جریدے بزنس انسائیڈر کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے مکیش امبانی سے ایشیاء کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز چھن گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کینیڈا میں مقیم چینی نژاد شہری چانگ پنگ ژائو اب ناصرف ایشیاء کا امیر ترین شخص بن گیا، بلکہ دنیا کے امیرترین افراد کی فہرست میں بھی شامل ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ کرپٹو کرنسی کے کاروبار سے وابستہ چانگ پنگ ژائو کی دولت کی مالیت 96 عشاریہ 50ارب ڈالرز بتائی گئی ہے۔ چانگ پنگ ژائو “بائنانس” نامی کمپنی کا مالک ہے۔ رپورٹ کے مطابق چانگ پنگ ژائو کرپٹو کرنسی کے کاروبار سے وابستہ واحد شخص نہیں جس کی دولت میں اضافہ ہوا، دنیا میں کرپٹو کرنسی کے کاروبار سے وابستہ دیگر کئی افراد کی دولت میں اربوں ڈالرز کا واضح اضافہ ہوا ہے۔ چانگ پنگ ژائو نے اپنی کمپنی “بائنانس” کا سنگ بنیاد 2017 میں رکھا تھا اور اب صرف 4 سالوں میں وہ ایشیاء کا امیر ترین شخص بن گیا۔ رپورٹ کے مطابق کرپٹو کرنسی کے کاروبار سے وابستہ افراد کیلئے 2021 بے حد منافع بخش سال ثابت ہوا۔

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments