مچھلی سے لے کر شیمپو تک۔۔ گھر میں استعمال ہونے والی چیزیں آدھی سے بھی کم قیمت میں کہاں مل رہی ہیں؟ جانیں

“یہاں لوگ بہت زیادہ آتے ہیں کیونکہ اس دکان ہر ہر چیز اعلیٰ سے اعلیٰ معیار کی ہے اور قیمت آدھی سے بھی کم ہوتی ہے”

یہ کہنا ہے ایک ایسے دکاندار کا جن کی دکان میں ایران سے برآمد کی گئی مختلف اشیاء ملتی ہیں۔ ان چیزوں میں کھانے پینے کی چیزوں سے لے کر گھر میں ضروری استعمال کی چیزیں بھی شامل ہوتی ہیں۔

یہ دکان کراچی کے علاقے بفرزون میں ارشد کنفیکشنری آن لائن اسٹور کے نام سے موجود ہے اور دکان دار کے مطابق یہاں ایران کے علاوہ امریکی مصنوعات بھی ملتی ہیں۔ جہاں تک بات کھانے پینے کی ہے تو ٹیونا مچھلی کا ڈبا صرف ڈیڑھ سو کا ہے جبکہ یہ مچھلی عام بازاروں میں کافی مہنگی ملتی ہے۔ اسی طرح جیم، کیچپ، چاکلیٹ سیرپ جیسی کئی چیزیں جو عام طور پر کئی سو یا ہزار تک کی ملتی ہیں اس دکان پر آدھی سے بھی کم قیمت میں مل جاتی ہیں

گھر کی عام استعمال کی چیزیں انتہائی کم دام میں

اسی طرح اگر گھریلو استعمال کی چیزوں کی بات کی جائے تو یہاں شیمپو، کریم اور مختلف لوشنز بھی سستے داموں میں دستیاب ہیں۔ پیٹرولیم جیلی کا جار صرف 100 روہے میں جبکہ شیمپو، کریمز اور مختلف لوشنز صرف ڈیڑھ سو سے تین سو کی قیمت میں مل جاتے ہیں۔

ہر چیز کی ایکسپائری ڈیٹ موجود ہوتی ہے

عام طور ہر سستی چیزیں معیاری نہیں ہوتیں اور نہ ہی ان کی کوئی گارنٹی ہوتی ہے لیکن ایرانی چیزوں پر ان کی ایکسپائری ڈیٹ موجود ہوتی ہے جس سے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ یہ چیزیں کب تک قابل استعمال رہیں گی

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments