آئمہ بیگ اور بلال سعید کون سا سرپرائز دینے والے ہیں؟

گلوکارہ آئمہ بیگ نے گلوکار بلال سعید کے ساتھ تصاویر شیئر کی ہیں جوکہ مداحوں کی جانب سے بہت پسند کی جارہی ہیں۔

اُنہوں نےیہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’کچھ دیوانوں نے میوزک بنانے کی کوشش کی لیکن اسی دوران میوزک بنانے کے بجائے بلال کے نئے فون سے  تصویریں لینے لگے۔‘گلوکارہ کی اس پوسٹ کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔ایک صارف نے لکھا کہ’ایسا لگ رہا ہے بلال کو کسی نے مار کر بٹھایا ہے‘۔ایک صار ف نے لکھا کہ اُسے پی ایس ایل 7 کے آفیشل ٹریک کا بہت بے تابی سے انتظار ہے‘۔

ایک اور صارف نےپنجابی میں لکھا کہ’وہ تو ٹھیک ہے تصویریں تو بنا لیں آپ نے لیکن آپ کے منجمد بنک اکاؤنٹس کا کیا بنا؟‘جبکہ ایک صارف نے آئمہ بیگ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ’ آپ نے تین پوز تبدیل کرلیے لیکن بھائی صاحب تو ٹس سے مس نہیں ہوئے‘۔

News Source
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments