جمائما اومی کرون سے صحتیاب

زیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور برطانوی پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ اومی کرون سے صحتیاب ہوگئیں۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں جمائما گولڈ اسمتھ نے بتایا کہ ’گزشتہ 12 دن سے اومی کرون کی شکار رہنے کے بعد آخر کار اُن کا ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔‘

جمائما نے مزید کہا کہ ’مجھے حیرت ہے کہ کورونا وائرس کے دوران مجھے پاگل پن کا احساس نہیں ہوا۔‘

 اس ٹوئٹ پر پاکستان میں موجود جمائما کے چاہنے والے اُن کی مکمل صحتیابی کے لیے دُعاگو ہیں۔

واضح رہے کہ جمائما اور عمران خان کی شادی 1995 میں ہوئی تھی، جمائما نے عمران خان کے ساتھ 1995 سے 2004 تک 9 سال لاہور میں گزارے۔

جمائما اور عمران خان کے 2 بیٹے سلیمان اور قاسم ہیں، جو اس وقت لندن میں زیر تعلیم ہیں اور اپنی والدہ جمائما گولڈ اسمتھ کے ہمراہ رہتے ہیں۔

News Source
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments