مالدیپ جائیں یا پھر ترکی ۔۔ شادی کے بعد کم قیمت میں گھومنے کی چند خوبصورت جگہیں کونسی ہیں؟

نئے شادی شدہ جوڑے کی خواہش ہوتی ہے کو وہ اپنی شادی کے بعد سیر کے لیے مختلف سیاحتی مقامات اور بیرونی ممالک سفر کریں۔ ایسے میں کم بجٹ والی جگہیں ملنا کافی مشکل ہوتا ہے جس کی وجہ سے ٹرپ پر جانے کا پلان ملتوی کرنا پڑ جاتا ہے۔ اس کے علاوہ دوست یار، اور فیملیز بھی بیرونی ممالک ٹور کے لیے مختلف پیکجز دیکھتے ہیں جو بجٹ سے باہر ہوتے ہیں۔

لیکن یہاں ہم آپ کو چند بہترین ٹرپ/ ٹوریزم کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جہاں شادی شدہ جوڑے، فیملیز بالکل مناسب قیمت میں سیر کے لیے جا سکتے ہیں۔

1- مالدیپ

مالدیپ سیر و تفریح کے لیے ایک بہت ہی دلکش جگہ ہے جہاں لوگ جانے کے لیے بے تاب رہتے ہیں۔ دوست احباب، فیملیز ایک اچھے پیکج میں مالدیپ چھٹیاں گزارنے جا سکتی ہیں۔ مالدیپ کا ٹرپ پیکج 1 سے ڈیڑھ لاکھ میں باآسانی مل سکتا ہے۔

2- ترکی

گذشتہ چند سالوں میں پاکستانیوں کی جانب سے ترکی کا رُخ کرنا شروع کر دیا ہے کیونکہ وہاں کی خوبصورتی دنیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ فیملیز مناسب پیکج میں ترکی چھٹیاں گزارنے جا سکتی ہیں جہاں انہیں ہر قسم کی اعلیٰ سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔ ترکی کا ٹرپ آپ کے لیے بہت معاون رہے گا اور یہ پیکج آپ کو 2 سے ڈھائی لاکھ میں مل سکتا ہے۔

3- دبئی

دبئی وہ ملک ہے جہاں کے پرکش مقامات دل کو چھو لیتے ہیں۔ اکثر پاکستانی اداکار بھی اپنی چھٹیاں گزارنے دبئی جاتے ہیں جہاں وہ اسکائی ڈائیونگ، سوئمنگ، اسپورٹس اور دیگر سہولیات سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ دبئی کا ٹوریزم پیکج آپ کو 1 لاکھ اور اس بھی کم قیمت میں میسر ہوسکتا ہئے۔

News Source
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments