پی ایس ایل 7: انگلینڈ کے مزید 6 کھلاڑی کراچی پہنچ گئے

پانچ انگلش کرکٹر تین روز کا قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد اپنی ٹیموں کو جوائن کریں گے

جیمز وینس قرنطینہ نہیں کریں گے جبکہ باقی پانچ انگلش کرکٹر تین روز کا قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد اپنی ٹیموں کو جوائن کریں گے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے اختتام کے بعد انگلینڈ کے مزید چھ کھلاڑی پی ایس ایل میں شرکت کے لیے کراچی پہنچے ہیں۔  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے منیجر اعظم خان نے جیو نیوز کو بتایا کہ جیمز وینس کا کراچی پہنچنے کے بعد اینٹی جین ٹیسٹ ہوا اور  رپورٹ منفی آنے پر انہیں اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

 پی ایس ایل کووڈ پروٹوکول کے مطابق اگر گزشتہ ایک ماہ کے دوران کسی کھلاڑی کو کورونا ہوا تو قرنطینہ کی ضرورت نہیں، جیمز وینس آج شام معین خان اکیڈمی میں ہونے والے پریکٹس سیشن میں بھی حصہ لیں گے۔   اعظم خان نے بتایا کہ جیسن رائے بھی کراچی پہنچ گئے ہیں لیکن وہ تین روز کا قرنطینہ کریں گے۔

کراچی پہنچنے والے دیگرکھلاڑیوں میں لاہورقلندرزمیں شامل انگلینڈ کے ہیری بروک اورفل سالٹ شامل ہیں۔ اس کےعلاوہ  پشاورزلمی کے ثاقب محمود، کراچی کنگز کے کرس جارڈن بھی پی ایس ایل میں شرکت کے لیے پہنچ گئے ہیں۔ انگلش کرکٹرزتین روزکا قرنطینہ مکمل کرکے اپنے اپنے اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

News Source
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments