دل کی دھڑکن تیز ہونا اور وزن گرنا، کس بیماری کی نشانی ہوسکتا ہے؟ ضرور جانیے اور بروقت علاج کروائیے

 تھائیرائیڈ ایک ایسا مرض ہے جو ہمارے ہاں تیزی سے پھیل رہا ہے- لیکن بدقسمتی سے اس مرض سے متعلق اتنی آگہی لوگوں کے درمیان نہیں پھیل رہی جتنی اس وقت ضرورت ہے- جس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ جب تک مریض ایک ماہر اور مستند ڈاکٹر تک پہنچتا ہے تب تک یہ مرض جسم میں کئی خرابیاں پیدا کر چکا ہوتا ہے- اگر آپ کے دل کی دھڑکن تیز ہوجاتی ہے، پسینہ آتا ہے، کھانا کھانے کے باوجود وزن گر رہا ہے یا دوسروں کے مقابلے میں آپ کو گرمی زیادہ لگتی ہے تو یہ سب تھائیرائیڈ کے مرض کی جانب اشارہ ہوسکتا ہے-  ضرورت اس بات کی ہے کہ ہمیں یہ معلوم ہونا چاہیے کہ تھائیرائڈ کی وجوہات، علامات اور اس کا طریقہ علاج کیا ہے؟ انہیں باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم یہاں پیش کر رہے ہیں ڈاکٹر طارق علی کی ویڈیو- اس ویڈیو میں اسے مرض سے متعلق وہ تمام حقائق اور معلومات فراہم کیے جارہے ہیں جو آپ کی اس سلسلے میں درست رہنمائی کرسکتے ہیں-

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments