اکشے کمار سے جھگڑے کی خبریں، کپل شرما بھی میدان میں کو د پڑے

اکشے ‘دی کپل شرما شو’ میں اپنی اگلی فلم ‘بچن پانڈے’ کی پروموشن کے لیے نہیں آئیں گے: کپل شرما نے تردید کر دی

بھارتی کامیڈین کپل شرما نے بالی وڈ اداکار اکشے کمار کی آئندہ فلم”بچن پانڈے“کی پروموشن کے لیے دی کپل شرما شو میں شرکت نہ کرنے کی تمام خبروں کی تردید کردی۔

انٹرنیشنل میڈیا میں اکشے کمار اور کپل کے درمیان جھگڑے کی خبریں گردش کررہی تھیں اور کہا جارہا تھا کہ اکشے ‘دی کپل شرما شو’ میں اپنی اگلی فلم ‘بچن پانڈے’ کی پروموشن کے لیے نہیں آئیں گے تاہم اب کپل شرما نے میڈیا پر چلنے والی تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کیا اورکہا کہ’ میں نے ابھی اکشے کمار جی سے بات کی ہے اور سب کچھ حل کرلیا ہے، یہ ایک مِس کمیونیکیشن تھی’۔ انہوں نے کہا کہ’ ہمارے درمیان سب کچھ ٹھیک ہے اور ہم بہت جلد بچن پانڈے کی قسط کی شوٹنگ کرنے والے ہیں ‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ اکشے کمار میرے بڑے بھائی ہیں وہ کبھی بھی مجھ سے ناراض نہیں ہوسکتے۔

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments