بھارتی تاجر گوتم اڈانی نے مکیش امبانی سے ایشیاء کا امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز چھین لیا

گوتم اڈانی ایشیا کے امیر ترین شخص ہونے کیساتھ دنیا کے امیر ترین شخص کی فہرست میں بھی فیس بک کے بانی مارک زکربرگ سے آگے نکل گئے ہیں

بھارتی تاجر گوتم اڈانی نے مکیش امبانی کو پیچھے چھوڑ کر ایشیا کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ ان کے اثاثوں کی مالیت 88.5 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی تاجر گوتم اڈانی کے اثاثوں کی مالیت 88.5 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہے جس کے بعد وہ ایشیا کے امیر ترین شخص بن گئے۔ ان سے قبل یہ اعزاز بھارت کے ہی مکیش امبانی کے پاس تھا۔ کوئلے کی کان کنی کے شعبے سے وابستہ بزنس ٹائیکون گوتم اڈانی ایشیا کے امیر ترین شخص ہونے کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص کی فہرست میں بھی فیس بک کے بانی مارک زکربرگ سے آگے نکل گئے ہیں۔ گوتم اڈانی دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں 10 ویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ مکیش امبانی اور مارک زکر برگ اس فہرست سے باہر ہوگئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال گوتم اڈانی 12 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا۔

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments