بالی ووڈ ایکشن ہیروز اکشے کمار اور ٹائیگر شروف ایک ساتھ؟

بالی ووڈ ایکشن ہیروز اکشے کمار اور ٹائیگر شروف ایک ساتھ ایکشن فلم میں جلوہ گر ہورہے ہیں جس کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔ 

علی عباس ظفر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ آئندہ برس کرسمس کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔ 

فلم ساز نے اس فلم کی ایک جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کی جسے مداحوں نے خوب پسند کیا۔ 

دوسری جانب بالی وود کے کھلاڑی اکشے کمار نے بھی انسٹاگرام پر اس کا ٹیزر شیئر کیا۔ 

انہوں نے ساتھ میں دلچسپ تحریر لکھی اور کہا “جس سال تم نے دنیا میں ڈیبیو کیا تھا اس سال میں نے فلموں میں ڈیبیو کیا، پھر بھی مقابلہ کروگے چھوٹے میاں؟”

اکشے نے مزید لکھا کہ چل پھر ہوجائے فل آن ایکشن ٹائیگر شروف۔ 

ادھر ٹائیگر شروف نے بھی اس کا ٹیزر شیئر کیا اور لکھا کہ “ڈبل ایکشن، ڈبل دھماکا۔”

فلم سے متعلق یہ اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ فلم ‘چھوٹے میاں بڑے میاں’ میں شردھا کپور بھی نظر آئیں گی۔

News Source

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments