اداکارہ صائمہ نور نے اداکاری سے دوری کی وجہ بتادی

ماضی میں لالی ووڈ کی صفِ اول کی فلم اسٹار کا اعزاز پانے والی صائمہ نور نے ٹی وی اسکرین سے دوری کی وجہ بتادی ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر ایک مداح کے ٹی وی سے دور ہونے کے سوال کا جواب دیا۔

اداکارہ نے کہا کہ ’بات بہت ہی زیادہ کڑوی ہے مگر سچی ہے، وہ زمانے اور تھے جب ہمارے ڈرامے آیا کرتے تھے، اور ہر بندہ ہی باخبر ہوتا تھا، اور ہر بندہ ہی حد سے زیادہ پُرجوش ہوتا تھا، اب کیا ہے؟‘

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے لکھا کہ ’اب موبائل کا جدید دور ہے اور ہر کوئی اپنے کاموں میں ،پب جی میں، ٹک ٹاک میں مصروف ہوتا ہے۔‘

صائمہ نے لکھا کہ اب سرکاری چینل تو بالکل ہی ایک طرح سے ختم ہوچکا ہے، لوگ اب زیادہ اہمیت ہی نہیں دیتے۔‘

یاد رہے کہ صائمہ نور نے 1990ء میں لالی ووڈ میں قدم رکھا اور بہت جلد پنجابی فلموں کی صفِ اول کی اداکارہ بن گئی تھیں اور آج بھی ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری سے لوگوں کے دلوں پر راج کرتی ہیں۔

معمر رانا کے ساتھ صائمہ کی فلم ’چوڑیاں‘ نے کامیابیوں کے نئے ریکارڈ قائم کیے تھے۔

اس فلم کے ڈائریکٹر سید نور تھے بعد میں صائمہ اور سید نور کا تعلق مزید گہرا ہوتا گیا تھا۔

اداکارہ صائمہ نور نے ڈائریکٹر سید نور سے 2005ء میں شادی کر لی تھی لیکن انہوں نے 2007ء میں ایک پریس کانفرس میں اپنی شادی کا باقاعدہ طور پر اعلان کیا تھا۔

News Source

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments