اس تصویر کو غور سے دیکھیں اور بتائیں کہ سب سے پہلے آپ کو کیا نظر آیا؟ آپ کا جواب آپ کی ذہانت اور شخصیت کے متعلق کیا بتاتا ہے؟ جانیے

تصاویر بہت کچھ کہہ جاتی ہیں، یہ تو ہم سب نے سنا ہوگا مگر یہی تصاویر آپ کی شخصیت کے بارے میں بھی بہت کچھ کہہ جاتی ہیں۔

اس تصویر میں بہت کچھ دکھائی دے رہا ہے جو کہ آپ کی شخصیت کی ترجمانی کرتا ہے، اگر آپ کی نظر سب سے پہلے اس سیاہ رنگ کے درخت پر گئی ہے تو آپ بھی ایک ایسی ہی شخصیت کے مالک ہیں جو کہ عام لوگوں کی ہی طرح سوچتے ہیں، ایسے لوگ ہر معاملے میں زیادہ غور نہیں کرتے ہیں اور نظر آنے والی تصویر کو ہی حقیقت مان لیتے ہیں۔

ایسے لوگ کوشش نہیں کرتے ہیں کہ تصویر کا کوئی دوسرا رخ بھی ہے، بلکہ وہ جس طرح زندگی گزار رہے ہیں اسی میں خوش رہتے ہیں، جبکہ ان لوگوں کی ایک بات یہ بھی ہے کہ جب کبھی حقیقت ان پر کھلتی ہے تو ان پر کوئی خاص اثر نہیں ہوتا ہے۔

لیکن اگر آپ کی نظر تصویر میں موجود انسانوں کی شکل پر گئی ہے تو آپ بھی ہر تصویر میں ایک نیا اور منفرد پہلو نکالنے کی جستجو میں لگے رہتے ہیں۔ ایسے لوگ ہر معاملے کو ایک الگ اینگل سے دیکھتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ جس تجسس کا شکار ہوتے ہیں، اسے ختم کریں۔

ایسے لوگ مطمئن ہونے تک کام کو مکمل نہیں کرتے ہیں،

اگر آپ کی نظر تصویر میں موجود درخت اور انسانوں دونوں کی طرف گئی ہے تو آپ کی شخصیت میں وقت کے حساب سے خود کو ڈھالنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے، جس کی بنا پر آپ کئی مرتبہ اپنے مقصد میں کامیاب بھی ہو جاتے ہیں۔

News Source

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments