ان کے بچوں کو کوئی نہیں جانتا ۔۔ ان مشہور اداکاراؤں کے بچے کون ہیں اور کیا کرتے ہیں؟

پاکستانی شوبز کی مقبول اداکارائیں جنہیں آج بے حد پذیرائی حاصل ہے، مداح انہیں اسکرین پر پرفارم کرتے دیکھتے ہیں لیکن ان کے بارے میں مزیز جاننے کی خواہش بھی رکھتے ہیں۔

اکثر اداکارائیں جب کسی پروگرام میں بطور مہمان مدوع کی جاتی ہیں تو ان کے ساتھ ان کے بچوں کو بھی بلایا جاتا ہے جنہیں صارفین پہلی بار دیکھتے ہیں۔

آج ہم 3 مشہور اداکاراؤں کے اندیکھے بچوں کے بارے میں جانیں گے جنہیں لوگوں نے پہلے نہیں دیکھا ہوگا۔

1- صائمہ قریشی

معروف اداکارہ صائمہ قریشی مختلف ڈرامہ سیریلز میں منفی کردار ادا کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ لیکن حقیقی زندگی میں وہ ایک بہترین ماں ہیں جنہوں نے اپنے بیٹے کی کیرئیر اور اداکاری میں مدد کی۔ اداکارہ کے بیٹے کا نام دانیال خان ہیں جو کہ خود بھی ایک اداکار ہیں۔ دانیال خان مختلف ڈراموں میں معاون کرداروں کے ساتھ نظر آئے جن میں تیری راہ میں ،بدنصیب اور بے وفا جیسے ڈرامے شامل ہیں۔

2- منزہ عارف

اداکارہ منزہ عارف کئی ڈرامہ سیریلز میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ منزہ عارف اکلوتی بیٹی کی والدہ ہیں جن کا شوبز سے تعلق نہیں ہے۔ اداکارہ کی بیٹی کا نام زوہا عارف ہے۔

3- حنا دلپزیر

حنا دلپزیر پاکستان کی معروف اور باصلاحیت اداکارہ ہیں۔ انہوں نے کئی مشہور ڈرامہ سیرلز میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے اور آج بھی مختلف پراجیکٹس میں کام کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ ان کا سب سے سپر ہٹ ڈرامہ مزاحیہ ڈرامہ سیریل بلبلے ہے جس میں مومو کا کردار نبھاتی ہیں۔ اس وقت بلبلے کا سیزن 2 جاری ہے۔ حنا دلپزیر کی شخصیت اور ان کے کردار سے تو سب ہی واقفیت رکھتے ہیں لیکن ان کی فیملی کے بارے میں بہت سے لوگ نہیں جانتے۔ آج ہم آپ کو اداکار حنا دلپزیر کے اہلخانہ کے بارے میں بتائیں گے کہ ان کی فیملی میں کون کون شامل ہیں۔ اداکارہ حنا دلپزیر کی شادی سن 1992 میں ہوئی جو کچھ ہی عرصہ چل سکی تھی۔ حنا دلپزیر کا ایک بیٹاہے جن کا نام مصطفیٰ دلپزیر ہے ۔مصطفیٰ دلپزیر کی شادی سال 2019 میں ہوئی اور وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔

News Source

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments