افغانستان کی مسجد میں نماز جمعہ کے بعد زوردار دھماکہ

  • مسلمان کہیں پر بھی ہوں امن دشمن عناصر انہیں سکون سے بیٹھنے نہیں دیتے یہی وجہ ہے کہ اب ایک انتہائی افسوسناک خبر سامنے آئی ہے کہ افغانستان کے صوبے بادغیس کے مرکزی شہر قلعہ نو کی ایک جامع مسجد میں نماز جمہ کے بعد زوردار بم دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 1 شخص شہید اور 15 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

افغان میڈیا کا اس دھماکے پر کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے کئی کی حالت انتہائی نازک ہے جس کی وجہ سے اموات زیادہ ہونے کا خدشہ موجود ہے۔یہی نہیں ان زخمیوں میں 3 بچے بھی شامل ہیں اور تمام زخمیوں کو اب طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ یہ دھماکہ مسجد کے گیٹ پر ہوا اور اس وقت تمام نمازی حضرات مسجد سے باہر نکل رہے تھے۔

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments