کوئی سیمنٹ کی بوری میں چھپ کر جاتا ہے تو کوئی جہاز میں لٹک کر ۔۔ جانیے چھپ کر لوگ وطن سے باہر کن خطرناک طریقوں سے جاتے ہیں

سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز دیکھی ہوں گی جس میں کچھ ایسے حالات کے بارے میں بتایا جاتا ہے جو کہ سب کو حیران کر دیتے ہیں۔

مگر ویڈیو سیکیورٹی اہلکار سمیت منظر میں موجود ہر شخص حیران رہ گیا جب ٹرک می موجود سیمنٹ کی بوری میں سے زندہ شخص نکل آیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں سیکیورٹی اہلکار ایک ٹرک کی تلاشی لے رہے ہیں، سیکیورٹی اہلکار عام طور پر تلاشی لیں، تو یہی گمان ہوتا ہے کہ شاید اسلحہ یا منشیات چھپائی ہوئی ہے۔

دراصل یہ سیکیورٹی اہلکار تارکین وطن اور مہاجرین جو کہ غیر قانونی طریقے سے ایک ملک سے دوسرے ملک سفر کرتے ہیں، انہی کی تلاشی کے لیے تعینات کیے جاتے ہیں، یہ صرف یورپ ہی نہیں بلکہ کئی دیگر ممالک میں ایسا ہوتا ہے جیسے کہ سمندر کے راستے ترکی جانے والے یا پھر کابل سے نکلتے وقت شہریوں کا جہاز پر لٹک کر جانا ہو۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیکیورٹی اہلکار ایک ایک کر کے بوریوں کو کھول رہا ہے جبکہ شک ہونے پر ایک بوری کو مکمل طور پر کھولنے لگا، اس وقت سب حیران رہ گئے جب بوری میں سے ایک زندہ شخص نکل آیا۔

براق پاکستان کے نام سے موجود فیس بک پیج پر اپلوڈ میں ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ مراکش سے اسپین ایک ٹرک آ رہا تھا جس میں سیکیورٹی اہلکار کو ایک ٹانگ دکھائی دی، سیکیورٹی اہلکار کو شبہ ہوا کہ اس بوری میں موجود شخص کی سانس گھٹنے سے موت ہو گئی ہے۔ لیکن صورتحال اس وقت واضح ہوئی جب سیکیورٹی اہلکار نے ایک شخص کو زندہ بوری سے نکالا۔

اسی طرح پاکستان اور افغانستان بارڈر پر افغان بچے دیوہیکل ٹرکوں کے نیچے چھپ کر غیر قانونی طریقے سے بارڈر کراس کرتے ہیں۔ یہ طریقہ کار جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے، دوسری جانب سیکیورٹی اہلکار ان بچوں کو بحفاظت باہر نکالتے ہیں۔ یہ ویڈیو اے آر پی نیوز کی جانب سے اپلوڈ کی گئی تھی۔

اسی طرح ترکی اور یورپی ممالک میں داخل ہونے کے لیے ایک راستہ سمندر سے آتا ہے، جو کہ پُر خطر بھی ہے اور لمبا بھی۔ کیونکہ ایک لانچ یا چھوٹی بوٹ میں حد سے زائد افراد سوار ہوتے ہیں جس سے کئی ایسے واقعات بھی رونما ہوئے ہیں جب کشتیاں ڈوب گئیں اور کئی افراد جان کی بازی ہار گئے۔

اسی طرح افغانستان میں طالبان کی حکومت کے بعد جب کابل ائیر پورٹ پر صورتحال خراب تھی تو شہری جہاز کے پہیوں میں لٹک کر جانے پر مجبور تھے، ایک ایسا ہی شہری تھا جو کہ آسمان میں اڑتے جہاز سے نیچے گرا تھا اور جاں بحق ہو گیا۔

News Source

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments