’مس انڈیا 2022ء‘ کا تاج کس نے پہنا؟

ریاست کرناٹک سےتعلق رکھنےوالی 21 سالہ سینی شیٹی ’مس انڈیا 2022ء‘ بن گئیں

بھارتی ریاست کرناٹک سےتعلق رکھنےوالی 21 سالہ سینی شیٹی ’مس انڈیا 2022ء‘ بن گئیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق گزشتہ روز ممبئی میں ’مس انڈیا 2022ء‘ کی فائنل تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اس مقابلےکی فاتح اوررنراپ کا اعلان کیا گیا۔ 2022ء کی مِس انڈیا کا خطاب پانےوالی 21 سالہ سینی شیٹی ہیں جن کا تعلق بھارت کی ریاست کرناٹک سےہے۔ مِس انڈیا سینی شیٹی فی الحال چارٹرڈ فنانشل اینالسٹ (سی ایف اے) کا کورس کررہی ہیں اوراب وہ 71 ویں مِس ورلڈ مقابلےمیں بھارت کی نمائندگی کریں گی۔

مس انڈیا 2022ء رنراپ کا تاج کسےپہنایا گیا؟

فوٹو: بھارتی میڈیا

راجستھان سےروبل شیخاوت مِس انڈیا 2022ء کی پہلی رنراپ کےطورپرسامنےآئیں اوراترپردیش سےتعلق رکھنےوالی شناتا چوہان کومس انڈیا 2022ء کی سیکنڈ رنراپ کا تاج پہنایا گیا۔ رپورٹس کےمطابق بالی ووڈ اداکارہ نیہا دھوپیا، ڈینوموریا،ملائکہ اروڑا،ڈیزائنرروہت گاندھی، راہول کھنہ،کوریوگرافرشیامک داوراورسابق بھارتی کرکٹرمیتھالی راج جیوری پینل کا حصہ تھے۔ واضح رہےکہ مِس انڈیا 2022ء کا گرینڈ فائنل 17 جولائی کوبھارتی ٹی وی چینل پرنشرکیا جائےگا۔

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments