دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی ریمپ واک کے دوران سوشل میڈیا پر حیران کن ویڈیو وائرل

دپیکا پڈوکون نے رنویر سنگھ کے ہمراہ معروف ڈیزائنر منیش ملہوترا کے کپڑوں میں ریمپ واک کرتے ہوئے اپنی ساس اور نند سے بھی ملیں

بالی وڈ کی سپر اسٹار دپیکا پڈوکون کی فیشن شو میں ریمپ واک کے دوران اپنی ساس اور نند سے ملنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر حیران کن ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں مجوان فیشن شو 2022 میں دپیکا پڈوکون نے رنویر سنگھ کے ہمراہ معروف ڈیزائنر منیش ملہوترا کے کپڑوں میں ریمپ واک کی، دونوں نے منیش کے شو اسٹاپر کے طور پر جلوے بکھیرے۔ فیشن شو کی کئی ویڈیوز منظرِ عام پر آئیں لیکن اداکار جوڑے کی ویڈیوز نے لوگوں کے گھروں میں دل کر لیا۔ بیٹے اور بہو کی ریمپ واک دیکھنے رنویر کی والدہ اور بہن بھی آئیں، اس موقع پر دیکھا گیا کہ دپیکا اور رنویر اسٹیج سے لوگوں کی طرف آتے ہیں، دپیکا پہلے فلم ساز کرن جوہر سے ملتی ہیں اور پھر اپنی نند اور ساس سے ملتی ہیں۔ فیشن شو کی ایک اور ویڈیو بھی وائرل ہوئی جس میں رنویر سنگھ ریمپ پر چلتے چلتے اپنی والدہ کی طرف آتے ہیں اور والدہ سمیت بہن کے پاؤں چھوتے ہیں۔ اداکار جوڑے کی ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں جس پر صارفین اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔

News Source

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments