اسٹارڈم جیسی کوئی چیز نہیں، فلم ہٹ کیسے ہوتی ہے؟ کرینہ کپور نے طریقہ بتا دیا

اسٹریمنگ سروسز اور کورونا وائرس کے بعد سے دنیا کافی بدل گئی ہے جس سے یہ فائدہ ہوا ہے کہ لوگ اب اسکرپٹس پر توجہ رکھتے ہیں

اداکارہ کرینہ کپور خان فلم ہٹ ہونے کے متعلق کہتے ہوئے کہا کہ آج کل کے دور میں اسٹارڈم جیسی کوئی چیز نہیں رہی، اب فلم کا اسکرپٹ جتنا اچھا ہوگا فلم اتنی ہٹ ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ اسٹریمنگ سروسز اور کورونا وائرس کے بعد سے دنیا کافی بدل گئی ہے جس سے یہ فائدہ ہوا ہے کہ لوگ اب اسکرپٹس پر توجہ رکھتے ہیں۔ کرینہ نے کہا کہ آج کے دور میں اداکار اپنی انگلیوں پر ہیں، انہیں کچھ نہیں پتہ کہ کس سمت جانا ہے، انہیں ضرورت ہے کہ وہ اچھے مواد پر فوکس کریں، اچھی چیزیں پڑھیں، اب وہ دور نہیں کہ اداکار مشہور ہے تو اس کی فلم بھی باکس آفس پر ہٹ ہوگی’۔ اداکارہ کے مطابق اس بات کی کوئی ضمانت نہیں کہ کل کسی کی فلم50 کروڑ کا بزنس کرے یا سوشل میڈیا پر کس کے50 کروڑ فالوورز ہیں، اب اسٹارڈم اور کامیابی بے معنی ہوگئی ہے۔ 41 سالہ اداکارہ نے انٹرویو میں کہا ‘اب بالی وڈ میں کسی کو خدا نہیں مانا جاتا، سب اداکار ہیں اور عوام اچھا مواد دیکھنا چاہتے ہیں، اداکاروں کے سوشل میڈیا پر مقبول ہونے سے فلمیں ہٹ نہیں ہوتیں’۔

News Source

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments