غریب بچی وزیر اعظم کو دیکھ کر خوش کیوں ہوگئی؟ شہباز شریف کی خوبصورت تصویر نے سوشل میڈیا صارفین کا دل جیت لیا

  • بچے تو کھلے ہوئے پھول کی مانند نازک اور پیارے ہوتے ہیں جن کی مسکراہٹ ارد گرد جیسے روشنی سی بھر دیتی ہے۔ گزشتہ دنوں وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقے کا دورہ کیا تو ان کی ایک تصویر خوب وائرل ہوئی۔ اس تصویر کو شہباز شریف نے خود بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شئیر کیا ہے۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک چھوٹی سی بچی شہباز شریف کو دیکھ کر مسکرا رہی ہے جبکہ وزیر اعظم خود بھی بچی کو پیار سے دیکھ رہے ہیں اور اسے ہنسانے کی کوشش کررہے ہیں۔ شہباز شریف نے اس تصویر کے عنوان میں لکھا ہے کہ بچوں کی مسکراہٹ خدا کی جانب سے دیا گیا تحفہ ہے۔

واضح رہے کہ پچھلے دنوں ملک بھر میں ہونے والی بارشوں نے صوبہ بلوچستان میں بہت زیادہ تباہی مچائی اور سیلاب کی وجہ سے کئی افراد بے گھر ہوئے۔ تقریباً 100 سے زائد قیمتی جانوں کا زیاں بھی ہوا۔

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments