2 بچوں کے باپ سے شادی کر لی ۔۔ ان 6 خوبصورت اداکاراؤں نے خود دوسری بیوی بننا کیوں قبول کیا؟

شادی دنیا کا خوبصورت رشتہ ہے مگر کچھ خواتین ایسی بھی ہوتی ہیں جو دوسری عورتوں کا گھر توڑ کر اپنے خوابوں کا محل بنانا چاہتی ہیں۔

آئیے آج ہم آپکو کچھ ایسی ہی اداکاراؤں کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جنہوں نے شادی کسی مرد کو پسند کر کے نہیں بلکہ ان کی دولت کو دیکھ کر کی۔

شلپا شیٹی:

شلپا آج کل بہت سے ڈانس شوز میں جج کے طور پر کام کرتی ہیں مگر انہوں نے اس وقت فلمی دنیا کو خیر باد کہا جب ان کی ہر فلم سپر ہٹ ہوتی تھی۔

انہوں نے ایسا بس راج کندرا کی دوسری بیوی بننے کیلئے کیا یہی وجہ ہے کہ جب راج نے شلپا شیٹی کا ہاتھ ہمیشہ کیلئے تھام لیا تو راج کندر کی پہلی بیوی نے یہ کہا کہ شلپا نے ہی اس کا گھر خراب کیا اور وہ ایک شادی توڑنے والی خاتون ہیں۔

یاد رہے کہ شلپا کے شوہر راج کندر ایک بہت بڑے کاروباری شخصیت ہیں جن کا زیادہ تر کاروبار برطانیہ میں ہے۔

رانی مکھرجی:

جب تک میرے شوہر کی زندگی میں رانی نہ تھی ہمارے درمیان سب کچھ اچھا تھا مگر رانی کے آتے ہی میرا گھر ٹو گیا۔ یہ الفاظ ہیں رانی مکھرجی کے شوہر ادیتیا چوپڑا کی پہلی بیوی پایل کھنا کے۔

کہا یہ جاتا ہے کہ رانی نے بھی شادی شدہ آدمی سے رشتہ اس لیے بنایا کیونکہ یہ بہت امیر ہیں اور مشہور ہدایت کار یش راج کے بیٹے ہیں۔

سری دیوی:

پہلی بیوی کے ہوتے ہوئے بھی سری دیوی پروڈیوسر بونی کپور کی زندگی میں داخل ہوئیں اور ان کی دوسری بیوی بننا بھی اس لیے قبول کیا کیونکہ فلمی دنیا میں ان کا توتی بولتا تھا۔ مگر بونی کپور کی پہلی بیوی مونا کہتی ہیں کہ وہ سری دیویہ کو کبھی معاف نہیں کریں گی جنہوں نے ان کا گھر خراب کیا۔

پریانکا چوپڑا:

دیسی گرل کے نام سے مشہور پریانکا نے ہمیشہ ہی شادی شدہ لوگوں کے گھر تورنے کی کوشش کی ہے اور وہ بھی ایسے شخص جو بہت امیر ہیں اور پیسے والے بھی ہیں۔ جی ہاں آپ نے صحیح سنا سب سے پہلی پریانکا نے اکشے کمار پر ڈورے ڈالنا شروع کیے مگر جیسے ہی ان کی بیوی ٹونکل کھنا کو اس بات کا علم ہوا تو انہوں نے پریانکا کے ساتھ کام کرنے سے منع کر دیا۔ یاد رہے اس وقت اکشے 2 بچوں کے باپ تھے۔

اس کے علاوہ بھارتی فلموں کے بادشاہ شاہ رخ کے ساتھ بھی کہا یہ جاتا ہے کہ ان کا رشتہ تھا جو شاہ رخ کی بیوی گوری کی وجہ سے ختم ہوا اور تو اور گوری نے ہر ممکن کوشش کی پریانکا کا سفر فلمی دنیا میں ختم ہو جائے۔

کرن راؤ:

عامر خان بھی 2 بچوں کے ساتھ ہنسی خوشی زندگی پہلی بیوی کے ساتھ گزار رہے تھے مگر اچانک سے انہوں نے کرن راؤ کو اپنی زندگی کا ہمسفر بنا لیا اور پہلی بیوی رینا دتا کو چھوڑ دیا۔ جبکہ اب عامر خان دوسری بیوی کرن راؤ کو بھی طلاق دے چکے ہیں۔

روینا ٹنڈن:

انہوں نے اپنی اپنے فلمی دنیا کی پرواہ نہیں کی اور فلمی دنیا کی بڑی ہستی انیل ٹھڈانی سے شادی کر لی جبکہ یہ شادی کسی اور اچھے دکھنے والے اداکار سے بھی کر سکتی تھیں لیکن انہوں نے بھی دولت مند آدمی کا انتخاب کیا۔

News Source

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments