لگتا ہے یہ میرا آخری آپریشن ہوگا ۔۔ شعیب اخترنے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کردی، اسپتال سے ویڈیو پیغام جاری

اکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر جنہوں نے اپنی اسپتال سے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے اپنی سرجری کے بارے میں فینز کو آگاہ کیا۔

شعیب اختر نے فیسبک اور انسٹاگرام پر جاری کردہ ویڈیو پیغام میں کہا کہ امید کرتا ہوں کہ یہ میری آخری سرجری ہوگی، اس قسم کی جزوی طور پر تبدیلی میرے دائیں گھٹنے میں ہونے جارہی ہے۔

نامور فاسٹ باؤلر شیعب اختر کی جانب سے ویڈیو میں کہا گیا کہ یہ سارے طریقہ کار ہوجائیں گے اور مجھے لگتا ہے کہ یہ میرآخری آپریشن ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ پانچ آپریشن پہلے ہوچکے ہیں لیکن ایک بات کہنا چاہوں یہ سب کچھ دوبارہ کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے کروا رہا ہوں۔

سابق فاسٹ باؤلر نے کہا کہ اس آپریشن کے بعد میرے تین ہفتے درد میں گزرے گیں۔ سابق کرکٹر نے ویڈیو کے آخر میں کہا کہ بچوں کے ساتھ کھیلنا بھی ہے گھٹنے ٹھیک کروانے ہیں۔ میرے لیے بہت ساری دعائیں کریں۔ شعیب اختر کے مداحوں کی جانب سے بھی کی فوری صحتیابی کے لیے دعائیں کی گئی ہیں۔

خیال رہے شعیب اختر حال ہی میں حج کی سعادت حاصل کر کے آئے تھے جن کی تصاویر اور ویڈیوز بہت وائرل ہوئی تھیں۔

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments