وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی ان ایکشن، عہدہ سنبھالتے ہی صوبہ پر حکومت کرنے والے بڑے بڑے برج الٹ دیئے، بیوروکریٹس و افسران سر پکڑ کر بیٹھ گئے

پرویزالٰہی حکومت نے اس عہدے سے عثمان انور کو تبدیل توکر دیا تاہم اس عہدے کا اضافی چارج تک کسی کو نہیں دیا گیا

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی ان ایکشن، عہدہ سنبھالتے ہی صوبہ پر حکومت کرنے والے بڑے بڑے برج الٹ دیئے، بیوروکریٹس و افسران سر پکڑ کر بیٹھ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے عہدہ سنبھالتے ہی صوبے میں50 سے زائد اہم افسر تبدیل کر دیے۔ پنجاب میں حکومت تبدیل ہوتے ہی وزیراعلیٰ پرویز الٰہی نے اہم عہدوں پر تبادلے شروع کردیے۔ حمزہ شہباز دور کے آخری دنوں میں چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل اور آئی جی پولیس راؤ سردار نے اپنے تبادلوں کی درخواست کی تھی جس پر آئی جی را ؤسردار کو تو آئی جی پولیس ریلویز لگادیاگیا لیکن چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کو تبدیل نہ کیا گیا۔ اسی طرح ایڈیشنل آئی جی پنجاب جیسا اہم عہدہ بھی خالی پڑا ہے، پرویزالٰہی حکومت نے اس عہدے سے عثمان انور کو تبدیل توکر دیا تاہم اس عہدے کا اضافی چارج تک کسی کو نہیں دیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے پرنسپل سیکرٹری نبیل اعوان کو بھی تبدیل کرکے ان کی جگہ سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی کو تعینات کردیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے، ڈی جی ایف ڈی اے، سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سمیت مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز بھی تبدیل کر دیے گئے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کو بھی او ایس ڈی بنادیا گیا، ان کا چارج ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کو دے دیا گیا۔ سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق یوم عاشور کے بعد صوبے میں مزید کئی اہم تبادلے متوقع ہیں۔

Chief Minister Punjab Chaudhry Pervaiz Elahi in action, as soon as he assumed office, the big towers that ruled the province were turned upside down, bureaucrats and officers sat down.

News Source

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments