لذت میں لاجواب گرما گرم حلیم کھانے کے ایسے فوائد جن کو جان کر آپ بھی کھانے پر مجبور ہوجائیں

حلیم کا شمار برصغیر پاک و ہند کی خصوصی پکوانوں میں ہوتا ہے جس کو بنانے کا نسخہ سینہ بہ سینہ صدیوں سے چلا آرہا ہے- یہ دالوں اور گوشت کا مرکب ہوتا ہے جس کو خصوصی مصالحوں کے ساتھ کئی گھنٹوں تک پکایا جاتا ہے- لذت میں منفرد اور ہر دل عزیز حلیم غذائی اعتبار سے بھی بہت افادیت کی حامل ہوتی ہے آج ہم آپ کو اس کے فائدوں کے بارے میں بتائيں گے- 1: طاقت فراہم کرتی ہےانسانی جسم کو صحت کے لیے سب سے زيادہ ضرورت پروٹین کی ہوتی ہے جو کہ اس کے میٹابولک نظام کو مناسب انداز میں کام کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے- اس کا حصول عام طور پر گوشت یا دالوں اور دیگر سبزیوں سے ممکن ہو سکتا ہے- حلیم کی تیاری میں چونکہ گوشت اور دالوں کی وافر مقدار استعمال ہوتی ہے اس وجہ سے یہ جسم کو وافر مقدار میں پروٹین مہیا کرتی ہے جو نہ صرف قوت مدافعت میں اضافہ کرتی ہے بلکہ اس سے جسم کو طاقت بھی حاصل ہوتی ہے-

image

 2: ہاضمے کے عمل کو بہتر بناتی ہےحلیم کے بنیادی اجزا میں گندم اور جو شامل ہوتے ہیں جو کہ فائبر سے بھر پور ہوتے ہیں جو کہ ہاضمے کے عمل کے لیے بہت بہترین ہوتے ہیں یہ نہ صرف آنتوں کی دیواروں کو طاقت فراہم کرتے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ قبض کا بھی خاتمہ کرتے ہیں اور ڈائٹنگ کرنے والےافراد کے لیے یہ نعمت سے کم نہیں کیوں کہ یہ دیر سے ہضم ہونے والی غذا ہے جس کے سبب ڈائٹنگ کرنے والے افراد کو وزن گھٹانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے-

image

 3: ہائی بلڈ پریشر اور گردے کے امراض کے لیۓ مفیدحلیم کی تیاری میں ادرک لہسن اور ہلدی کا استعمال بڑی مقدار استعمال ہوتی ہے جو کہ پوٹاشیم سے بھر پور ہوتے ہیں ان کا استعمال ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے اور گردے کےامراض میں مبتلا افراد کے لیے بہت مفید ہوتا ہے اور اس سے ان کو کافی افاقہ ہوتا ہے-

image

 4: پٹھوں کی طاقت اور جوڑوں کے لیۓ مفیدحلیم کی تیاری میں نمک کا استعمال اس کو سوڈیم سے بھر پور بناتا ہے جو کہ ہڈیوں اور عضلات کے لیے بہت مفید ہوتا ہے یہ جسم میں سے جوڑوں کے درد کا خاتمہ کرتا ہے اور اس کو طاقت فراہم کرتا ہے-

image

 حلیم کا زیادہ استعمال کن افراد کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہےحلیم کا زیادہ استعمال ان افراد کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے جو کہ کمزور ہاضمے کے مالک ہوتے ہیں کیوں کہ حلیم ایک دیر سے ہضم ہونے والی غذا ہے- اس وجہ سے یہ ان لوگوں کے لیۓ مسائل کا باعث بن سکتی ہے اس کے ساتھ ساتھ اس میں بڑی مقدار میں سوڈیم کی موجودگی کے سبب ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا افراد اگر اس کا استعمال زیادہ مقدار مین کریں تو ان کے بلڈ پریشر میں بھی اضافہ کر سکتی ہے اس وجہ سے حلیم کو کھانے کے دوران لازمی طور پر اس کو اعتدال کے ساتھ کھانا ضروری ہے-

News Source

The benefits of eating amazing hot and mild in pleasure, knowing that you will also be forced to eat

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments