ہم فکر پختونوں کے گھروں پر اے این پی کے پرچم لہرائیں گے۔ خیرالبشر

ہم فکر پختونوں کے گھروں پر اے این پی کے پرچم لہرائیں گے۔ خیرالبشر
ویلج کونسل 101 پشاور میں پرچم کشائی مہم کا آغاز ہوچکا ہے۔ اربازخان

پارٹی کے صدسالہ تقریبات کی تیاری کے سلسلے میں اے این پی لالازارکالونی ویلج کونسل 101 پشاور نے پرچم کشائی مہم کا آغاز کردیا ہے۔ اس مہم کے تحت پارٹی ورکرز کے گھروں پر پارٹی پر چم لہرائے جائیں گے۔ مہم کا آغاز 7 جنوری 2021 کو پارٹی کے دیرینہ کارکن فضل عظیم قریشی صاحب کے گھر سے کیا گیا۔ بعدازاں سارے شرکاء صدر خیرالبشر کی قیادت میں نیشنل یوتھ آرگنائزیشن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ساجد اللہ کے گھر تک جلوس کی شکل میں جاکر ان کے گھر پراین وائی او کے صدر اربازخان اور جنرل سیکرٹری اسامہ خان نے عوامی نیشنل پارٹی کا پرچم لہرایا۔ اس موقع پر مجلس عاملہ کے چیئرمین سہیل ساجد صاحب، حاجی قسمت خان وزیر، جائنٹ سیکرٹری عثمان علی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ذیشان خان اور عبدالوہاب سالار بھی موجودتھے۔ اجتماعی دعا کے بعد ہاتھوں کی زنجیر بھی بنائی گئی۔

0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments