*”کامیابی کی پہلی سیڑھی”*

قلم کلامی:اسامہ ندیم

*”کامیابی کی پہلی سیڑھی”*

دنیا کا ہر انسان کامیابی کا طلبگار ہے۔ہر شخص کامیابی کے خواب دیکھتا ہے۔مگر کیا ہر شخص کامیاب ہوجاتا ہے؟جواب ہے نہیں۔کامیابی کیسے ملتی ہے؟کیا یہ قسمت (luck) کا کھیل ہے،نہیں ایسا تو نہیں ہے۔کیا یہ وسائل سے ملتی ہے،ایسی بات بھی نہیں ہے۔کیا اس پر صرف امیروں کا حق ہے،ہرگز نہیں۔کیا اس کا تعلق کسی ایک جنس سے ہے،بلکل بھی نہیں۔اصل میں کامیابی کچھ اصولوں کا مجموعہ ہے۔کامیابی کچھ اجزاء کا مرکب ہے۔جس کا پہلا اصول اور جز کامیاب سوچ ہے۔کامیاب اور ناکام انسان میں بنیادی فرق سوچ کا ہوتا ہے۔کامیاب شخص کی سوچ کامیابی والی ہوتی ہے اس کے برعکس ناکام شخص کی سوچ ناکامی والی ہوتی ہے۔

کامیاب لوگوں کی سوچ کے اجزاء:

*1)سوچ کو وسیع بنائیں:*

کامیاب لوگوں کی سوچ ہمیشہ وسیع اور غیر معمولی ہوتی ہے۔ہر وہ انسان جو بروڈر پکچر (Broader Picture) دیکھتا ہے،بڑے کینوس (Canvas) پر سوچتا ہے کامیابی اسی کا مقدر بنتی ہے۔دھیاڑی والی سوچ کو چھوڑ کر لونگ ٹرم پلاننگ کرنا شروع کر دیں۔

*2) سوچ کو فوکسڈ بنائیں:*

واصف علی واصف کا جملہ ہے کہ جو تمہارا خیال ہے وہی تمہارا حال ہے ۔لیکن عام طور پر ہمارے خیالات میں انتشار ہوتا ہے۔ہم بیک وقت بہت سی چیزوں کے بارے میں سوچ رہے ہوتے ہیں جس سے ہماری پیداواری صلاحیت متاثر ہوتی ہے اور کامیابی ہم سے دور چلی جاتی ہے۔حصولِ منزل کے لئے ہمیں اپنی سوچ میں فوکس لانا پڑے گا۔ہمیں صرف اپنی منزل اور اس سے جُڑی چیزوں پر غور کرنا ہوگا۔

*3) تخلیقی سوچ پیدا کریں:*

تخلیقی سوچ اور کامیابی کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔کسی کام کو نئے اور بہتر طریقے سے کرنا تخلیقی طرز عمل کہلاتا ہے۔آج تک دنیا میں جتنی بھی ایجادات ہوئی ہیں وہ اسی طرز عمل کے نتیجے میں ہوئی ہیں۔تخلیقی سوچ پیدا کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ سیکھیں۔پھر مختلف زاویوں سے کسی بھی چیز کے بارے میں سوچیں۔اس طرح آپ کی تخلیقی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔

*4) حقیقت پسند سوچ پیدا کریں:*

ہمارے ساتھ ایک المیہ یہ ہے کہ ہم چیزوں کا تجزیہ حقائق کی بنیاد پر نہیں کرتے۔جبکہ کامیابی کے لئے ضروری ہے کے خود کو خام خیالی سے دور رکھا جائے۔زمینی حقائق سے واقفیت حاصل کی جائے۔کسی بھی موضوع پر مختلف انداز سے غور کیا جائے ۔

*5)امکانات والی سوچ پیدا کریں:*

کیا ہے اور کیا ہوسکتا ہے یہ دو مختلف اپروچز (approaches) ہیں ۔کامیاب لوگ آخراذکر طریقہ کار کو اپناتے ہوئے سوچتے ہیں۔وہ امکانات کی دنیا میں رہتے ہیں جس سے ان کے پاس نئے نئے مواقع پیدا ہوتے ہیں اور وہ کامیاب سے کامیاب تر ہوتے چلے جاتے ہیں ۔

*6) حکمتِ عملی والی سوچ پیدا کریں:*

کامیاب لوگ کامیابی کا سفر طے کرتے ہوئے مختلف مراحل سے گزرتے ہیں ۔وہ کسی بھی کام کو بغیر پلاننگ کے شروع نہیں کرتے۔وہ پہلے اپنے ہدف کا تعین کرتے ہیں پھر اس کے حصول کے لئے حکمتِ عملی بناتے ہیں اور پھر اس حکمتِ عملی پر عمل کرتے ہوئے اپنے اہداف کو حاصل کرتے ہیں۔

*7) ہے لوث ہو کر سوچیں:*

کامیاب اور ناکام لوگوں کی زندگی میں ایک اور بنیادی فرق یہ ہوتا ہے کہ ناکام لوگ اپنے بارے میں سوچتے ہیں،اپنا فائدہ سوچتے ہیں جبکہ کامیاب لوگ دوسروں کا فائدہ سوچتے ہیں ۔وہ ایسے درخت لگاتے ہیں جس کے پھل اور چھاؤں سے انسانیت مستفید ہوتی ہے۔ 

*8) اپنی سوچ کا احتساب کریں:*

اوپر بیان کئے گئے فلٹرز کامیاب سوچ کے فلٹرز ہیں۔آپ اپنی سوچ کو ان فلٹرز میں سے گزاریں،اپنی سوچ کا احتساب کریں۔اگر آپ کی سوچ ان فلٹرز میں سے پاس آؤٹ ہوجائے تو سمجھ لیں کے آپ کامیابی کی پہلی سیڑھی چڑھ چکے ہیں وگرنہ اپنی سوچ پر کام کرنا شروع کر دیں اس سے پہلے کے دیر ہوجائے۔

اسلام علیکم!

ا گر اپ دوست کالمز لکھنا چاھتے ہیں تو

dailyaaghosh@yahoo.com

پر ارسال کر دیں

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments