مشکل: آزمائش یا مصیبت

قلم کلامی:اسامہ ندیم 

یہ زندگی نشیب و فراز کا مجموعہ ہے ۔کبھی اس میں آسانی ہے تو کبھی پریشانی۔اس زندگی کے دوران انسان کو بہت سے اتار چڑھاؤ سے گزرنا پڑتا ہے ۔بہت سی مشکلوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔مگر یہ مشکلیں کیوں آتی ہیں انسان کی زندگی میں تو اس کے بارے میں اللّٰہ پاک قرآن میں فرماتے ہیں کہ:

*مَاۤ اَصَابَ مِنۡ مُّصِيۡبَةٍ اِلَّا بِاِذۡنِ اللّٰهِ‌ؕ*

*کوئی مصیبت نہیں پہنچتی (ف۱۷) مگر اللہ کے حکم سے،*

یہ مشکلات کی پہلی قسم ہے جس کے بارے میں اللّٰہ فرماتے ہیں کہ یہ میری طرف سے ہے۔اس پر انسان کا کسی قسم کا کوئی اختیار نہیں ہوتا۔سوال یہ ہے کہ یہ مشکل کیوں آتی ہے تو اس کا جواب یہ ہے کہ اللّٰہ نے انسان کو اشرف المخلوقات کہا ہے ۔انسان کو بڑے بڑے مہازوں پر جنگ لڑنی ہوتی ہے ۔لہٰذا جنگ لڑنے کے لیے مضبوطی اور تیاری شرط ہے ۔اللہ ان مشکلات اور آزمائشوں میں سے گزار کر انسان کو نکھارتا ہے۔ مضبوط بناتا ہے اور آنے والے وقت کے لیے تیار کرتا ہے ۔اس طرح کے حالات میں انسان پر لازم ہے کہ وہ خندہ پیشانی سے آنے والی مشکلات کو قبول کرے۔خاموشی اور صبر سے ان کی تواضع کرے خود کو مضبوط بنائے اور اپنا سفر آگے جاری رکھے۔

مشکلات کی دوسری قسم وہ ہے جس کا ذمہ دار انسان خود ہے ۔قرآن پاک میں ارشاد ہے:

*وَمَاۤ اَصَابَكُمۡ مِّنۡ مُّصِيۡبَةٍ فَبِمَا كَسَبَتۡ اَيۡدِيۡكُمۡ وَيَعۡفُوۡا عَنۡ كَثِيۡرٍؕ*

*اور تمہیں جو مصیبت پہنچی وہ اس کے سبب سے ہے جو تمہارے ہاتھوں نے کمایا (ف۸۳) اور بہت کچھ تو معاف فرمادیتا ہے، (۳۰)*

اللہ تعالیٰ نے انسان کو تین اختیارات دیے ہیں سوچنے کا،بولنے کا اور عمل کرنے کا ۔انسان آزاد ہے سوچنے میں ،بولنے میں اور عمل کرنے میں ،مگر اس آزادی کے ساتھ ہی اللّٰہ نے انسان کے لیے کچھ پیرا میٹرز (Parameters) بھی قائم کیے ہیں۔اگر انسان ان پیرا میٹرز کی خلافت ورزی کرتا ہے تو پھر یقیناً اس کے لیے مشکلات پیدا ہوتی ہیں ۔اور یہ وہ مشکلات ہیں جو انسان خود اپنے لیے پیدا کرتا ہے ۔ان میں سے بعض میں اللّٰہ رعایت دیتا ہے ۔

مشکلات کی پہلی قسم کو ہم آزمائش کا نام دے سکتے ہیں جبکہ دوسری قسم کو مصیبت ،پہلی قسم کی مشکلات ہمیں نکھارنے اور مضبوط بنانے کے لیے ہوتی ہیں جبکہ دوسری قسم کی مشکلات ہمارے لیے رکاوٹیں پیدا کرتی ہیں۔دوسری قسم کی مشکلات سے بچنے کا ایک ہی راستہ ہے کہ انسان اپنی آزادی اور اپنے اختیارات کا  ناجائز فائدہ نہ اٹھائے۔

اللّٰہ ہم سب کے لیے دنیا و آخرت میں آسانیاں پیدا کرے۔

(آمین)

اسلام علیکم!

ا گر اپ دوست کالمز لکھنا چاھتے ہیں تو

dailyaaghosh@yahoo.com

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments